سنا ہے دریائے سوات میں 15 لوگ پھنس گئے اور وہ بڑے وقت تک مدد کے لیے پکارتے رہے مگر کوئی مدد نہ ائی اور وہ ڈوب کر شہید ہو گئے
1۔۔۔ریاست کو کوسنے سے پہلے،صوبائی حکومت کو کوسیے، صوبائی حکومت کی مذمت بھی کیجئے کہ صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر ترین کا ہیلی کاپٹر حکومت اور اقتدار کے لیے فورا وہاں وہاں جا پہنچتا ہے کہ جہاں ہیلی کاپٹر جانے کی ضرورت ہی نہیں تھی، مگر ان پھنسے ہوئے مسکینوں کی مدد کے لیے نہ تو صوبائی نجی ہیلی کاپٹر ایا اور نہ ہی صوبائی سرکاری ہیلی کاپٹر ایا
۔
2۔۔۔اس کے بعد کوسیے، مذمت کیجیے وفاقی حکومت کی بھی کہ ان کا ہیلی کاپٹر کرکٹ کا اسٹیڈیم سکھانے کے لیے فورا پہنچ جاتا ہے مگر ان مظلوموں کی مدد کے لیے نہ پہنچا۔۔۔انسانوں کی جان شاید کرکٹ کے پیسوں سے سے اہم نہ تھی۔۔۔افسوس صد افسوس
۔
3۔۔۔نوٹ ممکن ہے واقعہ ایسا ہو اور ممکن ہے واقعہ کچھ اور ہو اور اسے کچھ اور رنگ دیا جا رہا ہو۔۔ لہذا ہمیں احتیاط کے ساتھ وفاق اور صوبائی اور نجی ، ان تمام پر مذمت کرنی چاہیے کہ جو ان کو بچا سکتے تھے۔۔۔فقط ایک کو نشانہ مت بنائیے
۔
شاید صوبوں کے اندر ،
شاید قوموں کے اندر ،
شاید پارٹیوں کے اندر
کافی حد تک تعصب ، قومیت پرستی ، مفاد پرستی ، پیسہ پرستی ، طاقت پرستی ، سیاست پرستی ، پارٹی پرستی
کو
عوام و خواص و حکمرانوں لیڈروں ورکز میں شاید کافی حد تک یہ سب کچھ گند بھر دیا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے بڑے بڑے نقصانات ہو رہے ہیں۔۔۔حالانکہ شریعت کے مطابق سارے مسلمان بھائی بھائی ہیں، چاہے وہ پنجابی ہوں یا پختون، بلوچ ہوں یا سندھی، لیھذا سارے مسلمان بھائ چارہ کریں، ایک دوسرے کے مددگار بنیں، محبت کرنے والے بنیں۔۔۔۔!!
۔
القرآن:
اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ اِخۡوَۃٌ
مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں
(سورہ الحجرات آیت10)
پاکستان کے اس وقت جتنے بھی صوبے جتنی بھی قومیں جتنی بھی ذاتیں پارٹیاں تنظیمیں تحرکیں ہیں ان سب کو متحد کرنے والی کڑی "اسلام" ہی ہے....اسلام بھائی چارے عدل انصاف سخاوت نرم دلی غیرت جراءت انسانیت کا درس دیتا ہے بلکہ سب سے بڑا سچا داعی ہے
اگر
اس کڑی کو توڑنے کی کوشش کی گئ تو یہ ملک کئ ٹکڑوں میں بٹ جائے گا جسکا نقصان نہ صرف ہر قوم کو ہوگا بلکہ اسلام کا ایک مضبوط جوہری ملک بھی تباہ ہوجائے گا اور شاہد یہی ملک دشمن اسلام دشمن چاہتے ہیں کہ قوم پرستی پروان چڑھے
۔
اور بظاہر یہ دشمنان اسلام اس منصوبے میں کامیاب ہوتے نظر ارہے ہیں۔۔۔ایک صوبے علاقے شہر قوم پارٹی کو خوب ترقی سہولیات دی جاتی ہیں تو دوسرے صوبے علاقے شہر قوم پارٹی میں کوئی پرسان حال نہیں ہوتا
۔
اے امت مسلمہ، اے سچے علماء اسلام اپ لوگ ہی دشمن کے اس وار کو تباہ کرسکتے ہیں۔۔۔اے عوام اپ نے کبھی بھی تعصب میں نہیں انا، تکبر میں نہیں انا، حق تلفی نہیں کرنی، قومیت پرستی، پارٹی پرستی ہرگز نہیں کرنی۔۔۔۔حق کا ساتھ دینا ہے، اور بہتر ہے کہ جو زیادہ حق کی پرواہ کرتا ہو ، اپ اس کا ساتھ دیجیے۔۔۔۔یہ سوچ بھی رکھیے کہ اپ بھی حق پر ہوں اور دوسرے بھی حق پر ہوں یہ ہو سکتا ہے ، دو بھائیوں میں چھوٹا موٹا اختلاف ہو سکتا ہے، بہتر سے بہترین کا سفر کیسے ہو اس میں اختلاف ہو سکتا ہے، ایسے اختلاف کو برداشت کرنا لازم ہے، ایسے اختلاف میں بھی عدل لازم ہے
۔
اے امت مسلمہ حکمرانوں کو پیغام پہنچا دیجئے جلسے کرکے، جلوس کر کے ، ریلیاں دھرنے احتجاج کرکے، سوشل میڈیا پہ پیغامات لکھ کے
کہ اے حکمرانوں ہمیں متنفرانہ متکبرانہ متعصبابہ تقسیم کرنے والو ۔۔۔ صوبائیت علاقائیت ذاتیت قومیت کی بنیاد پے نفرت بھرنے والو۔۔۔
سنو اگر تم نہ بدلے تو ہم تمہارے ساتھ نہیں
سنو ہمیں کیوں زیادہ دے رہے ہو، ہمارے دوسرے بھائی جو پیچھے ہیں، ترقی میں کم ہیں ان کو پہلے دو، زیادہ دو۔۔۔
۔
سنو کسی بھی صوبے والا، کسی بھی علاقے والا، کسی بھی قوم والا اگر پریشان ہے تو اس کی مدد کیجئے، پہلے اس کی مدد کیجئے،حکمرانو سیاست دانو چاک و چوبند ہوشیار جاگنے والے بنو، مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہو چاہے مدد کے لیے تمہیں کوئی پنجابی بلائے یا بلوچ، سندھی بلائے یا بختون تم نے ہر حال میں سب کی مدد کرنی ہے۔۔۔۔!!
۔
بلکہ کوئی ناراض ہو اور نہ بھی بلائے تو بھی اپ نے علماء کرام کو ثالث بنا کر ناراضگی ختم کرانی ہے، مدد کرنی ہے، اس مدد کو خدمت کا نام دینا ہے، دوستی کا نام دینا ہے، بھائی چارے کا نام دینا ہے
.
القرآن:
لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰۤى اَلَّا تَعْدِلُوْاؕ-اِعْدِلُوْا
ترجمہ:
کسی سے اختلاف و دشمنی تمہیں اس پر جری نہ کرے، تمہیں اس پر نہ اکسائے کہ تم عدل نہ کرو بلکہ (دوست دشمن مخالف) ہر ایک سے عدل کرو...(سورہ مائدہ آیت8)
.
دوستی دشمنی تعریف مذمت تنقید تحقیق ہر بات ہر معاملے میں اسلام عدل و سچائی کا حکم دیتا ہے
مگر
افسوس آج کے معاشرے میں اس پر عمل بہت ہی کم نظر آتا ہے... ذرا سا اختلاف ہو جائے تو بےجا تنقید و مذمت شروع کر دی جاتی ہے... کسی سے اختلاف و دشمنی ہو تو حدیں پار کر لی جاتی ہیں، برحق اختلاف کو برداشت نہیں کیا جاتا، ایک دوسرے کو نیچا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،اپنی واہ واہ اپنی سیاست کے لیے لوگوں کو شہید تک کیا جاتا ہے، کبھی اس لیے مدد نہیں کرتے بلکہ اس لیے ظلم و ستم کسی پر کرتے ہیں بلکہ شہید تک کر دیتے تاکہ وفاق کو بدنام کیا جا سکے یا کسی اور صوبے کو بدنام کیا جا سکے یا کسی اور پارٹی قوم کو بدنام کیا جا سکے کہ جی یہ دیکھو وفاق یا فلاں صوبہ یا فلاں پارٹی یا فلاں قوم ظلم کر رہی ہے، قتل کر رہی ہے،مدد نہیں کر رہی۔۔۔۔۔!!
الحدیث:
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لَا يَظْلِمُهُ، وَلَا يُسْلِمُهُ ،
مسلمان مسلمان کا بھائی ہےوہ اپنےبھائی پےنہ ظلم کرے،نہ ظلم ہونےدے،نہ مسلمان بھائی کو بےیار.و.مددگار چھوڑے(بخاری حدیث2442)
اگر خبر سچ ہے تو پھر صوبائی حکومت، نجی طاقتوروں اور وفاق کو ڈوب مرنا چاہیے کہ یا تو سستی کی یا پھر سستی سیاست کے لیے 15 مسلمان بھائیوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔۔۔!!
۔
لیکن ان میں تو شاید ڈوب مرنے کا حکم دینے والا ضمیر ہے نہیں تو ہماری عدلیہ پر لازم ہے کہ خود ایکشن لے اور وفاق و صوبے پے مقدمہ دائر کرے
۔
ہمارے علماء کرام پر لازم ہے
عوام پر لازم ہے
دولت مند طبقے پر لازم ہے
طاقتور طبقے اسٹیک ہولڈرز پر لازم ہے
کہ وہ طاقت کے ذریعے سے ، جلسے جلوس کے ذریعے سے پریشر کے ذریعے سے، احتجاج دھرنے ریلیوں کے ذریعے سے اور نیوز چینل کے ذریعے سے اور میڈیا کے ذریعے سے سوشل میڈیا کے ذریعے سے تمام ذرائع سے تمام طریقوں سے حکمرانوں اور سیاست دانوں پر پریشر ڈالے دباؤ ڈالے اور علماء سمجھائیں تاکہ
قوم پرستی، پارٹی پرستی ، طاقت پرستی، سیاست پرستی مفاد پرستی ، پیسہ پرستی، مکاری، صوبائیت پرستی تکبر وغیرہ سب گند ختم ہوتا جائے۔۔۔اور ہم سب مل کر ایک بہترین معاشرہ بناتے جائیں، بہترین اسلامی معاشرہ تشکیل دیتے جائیں۔۔۔۔۔!!
۔
تحریرات سوالات اعتراضات کے جوابات، اہلسنت کے دفاع، معاشرے کی اصلاح و معلومات و تحقیق و تشریح و تصدیق یا تردید وغیرہ کے لیے مجھے وٹسپ کر سکتے ہیں
naya wtsp nmbr
03062524574
میرے نئے وٹسپ نمبر کو وٹسپ گروپوں میں ایڈ کرکے ایڈمین بنائیے تاکہ میں تحریرات وہاں بھیج سکوں،،،سوالات اعتراضات کے جوابات دے سکوں۔۔۔۔دینی خدمات زیادہ سے زیادہ سر انجام دے سکوں۔۔۔
۔
👈نیز کافی ساری تحقیقات تحریرات معلومات دیے گئے تین لنکس میں موجود ہے وہاں سرچ کر کے بھی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔۔!!
۔
https://tahriratehaseer.blogspot.com/?m=1
۔
https://www.facebook.com/share/15dH3sCxWC/
۔
https://www.facebook.com/share/199Wb9nCxw/
۔
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
New whatsapp nmbr
03062524574
00923062524574