🟥 *#اللہ اللہ حکمران کتنے اسلامی ہیں کہ شب براءت میں عبادت کے لیے اگلے دن کی چھٹی دے دی۔۔یا پھر کہیں دال میں کچھ کالا تو نہیں۔۔۔؟؟ اور بسنت۔۔۔۔؟؟ ائیے سوچتے ہیں یہ مختصر جامع تحریر پڑھ کر۔۔۔۔۔!!*
۔
👈نیچے دی گئ لنکس پے آپ میری کافی ساری تحقیقی تحریرات پڑھ سکتے ہیں۔لنکس یہ ہیں
https://tahriratehaseer.blogspot.com/?m=1
https://www.facebook.com/share/1DbgDVUc58/
👈ہوسکے تو میرے واٹسپ چینل کو بھی ضرور فالوو کریں۔۔لنک یہ ہے
https://whatsapp.com/channel/0029Vb5jkhv3bbV8xUTNZI1E
🌀 *#قصہ*
کہتے ہیں کہ ایک شخص تہجد کے لیے مسجد کی طرف جا رہا تھا ٹھوکر لگی اور کیچڑ میں گر گیا لیکن ہمت نہ ہاری اور گھر واپس جا کر نہا دھو کر دوبارہ مسجد کی طرف تہجد کے لیے روانہ ہوا تو پھر سے ٹھوکر لگی، اس نے پھر گھر جا کر نہا دھو کر واپس تہجد کے لیے روانہ ہوا تو دیکھا کہ راستے میں ایک شخص لالٹین لے کر روشنی کے لیے کھڑا ہے اور وہ اسے مسجد تک لے گیا اس شخص نے تہجد ادا کی اور اس شخص نے روشنی کر کے اس کو گھر تک پہنچایا، تہجد گزار کے ذہن میں سوال پیدا ہوا کہ اگر یہ نیکیوں کا اتنا ہی شوقین و محبت کرنے والا ہے تو تہجد ادا کرنے میرے ساتھ مسجد کے اندر کیوں نہیں ایا۔۔۔؟؟ ہو نہ ہو کوئی گڑبڑ ہے، تہجد گزارنے اس کو پکڑ لیا اور کہا سچ سچ بتا۔۔۔ اس نے کہا میں شیطان ہوں جب اپ پہلی مرتبہ گرے مگر پھر سے روانہ ہوئے تو اللہ کو یہ ادا اتنی پسند ائی کہ تیری تمام نیکیاں قبول فرما لیں اور گناہ معاف کر دیے اور جب تو دوسری دفعہ گرا اور پھر سے روانہ ہوا تو تیرے اہل خانہ کو اللہ تعالی نے بخش دیا اور جب تو تیسری دفعہ جا رہا تھا تو مجھے خوف ہوا کہ اب کی بار اللہ پوری بستی کو ہی بخش دے گا اور نعمتیں عطا فرمائے گا تو اس لیے میں روشنی لے کر اگیا
۔
📌 *#سبق*
اس طرح کے بہت سارے واقعات ملتے ہیں کہ شیطان عبادت نیک کام میں مدد کرتا ہے تاکہ بندہ زیادہ رحمت و مغفرت و نعمت و ہدایت نہ حاصل کر سکے
۔
🚨ہماری حکومت نے اپنے پورے دور اقتدار میں کبھی شب براءت میں عبادت کے لیے دن کی چھٹی نہیں دی
لیکن
اس دفعہ بظاہر بڑی ہی نیکی کا کام دیکھیے اور بظاہر حکمرانو ، انکے معاونو کا بظاہر فیضان دیکھیے کہ حکومت نے اسلامی سوچ کو پروان چڑھانے کے لیے ہمیں شب براءت سے اگلے دن کی چھٹی دی تاکہ ہم شب براءت کو خوب عبادت و نیکیاں کر سکیں، اور باقاعدہ اعلان بھی کیا ہے کہ ہم چھٹی اس لیے دے رہے ہیں تاکہ اپ لوگ بڑے اطمینان کے ساتھ شب بیداری کر کے نوافل پڑھیں عبادت کریں، نیکیاں کریں۔۔🧠👈یہ حکمرانوں کی اسلام پسندی ہے یا کہیں انکی دال میں کچھ کالا ہےشیطان والےقصےکی طرح۔۔؟؟
✅ائیے تھوڑا نہیں پورا سوچتے ہیں
۔
🟥سمجھیں ، سوچیں
1۔۔۔اسکول کالج ہسپتال میڈیا چینلز وغیرہ اداروں میں
بےحیائی بےپردگی عروج پر
2۔۔۔۔عیاشی فحاشی گانے باجے ڈرامے عروج پر
3۔۔۔۔گانے باجے ڈرامے غیراسلامی ثقافت کو پروان چڑھانے کے لیے کئ کئ ہفتوں تک محیط پروگرامز عروج پر
4۔۔۔غیر اسلامی مخالف شریعت بل پاس ہونا عروج پر
5...پاکستانی ائیڈول کے نام پر گانے باجے عروج پر
6۔۔۔۔علماء مدارس لبیک اور مولویوں پر سختیاں کریک ڈاون عروج پر
7۔۔۔۔امریکہ کی چاپلوسی بوٹ پالشی عروج پر
8۔۔۔۔ائی ایم ایف وغیرہ سےسودی قرض،غلامی عروج پر
9۔۔۔۔گستاخوں قادیانیوں ملحدوں وغیرہ کی رہائی عروج پر
10۔۔۔۔ہولی دیوالی کرسمس بسنت منانا عروج پر
۔
🟥اور دوسری طرف
1۔۔۔۔۔۔ادویات ویکسین کا دارومدار باہر سے
2۔۔۔۔۔جدت و ٹیکنالوجی باہر سے
3۔۔۔۔۔موبائل گیجٹس وغیرہ باہر سے
4۔۔۔۔۔جنگی ساز و سامان جہاز میزائل وغیرہ باہر سے
5۔۔۔۔۔پرزے پارٹ منگوانا بھی باہر سے
6۔۔۔۔۔تیل گھی اٹا چینی خوراک بیج وغیرہ بھی باہر سے اور باہر سے ملی معلومات سے انکی اپڈیٹگ ایڈیٹنگ خلط ملط
7۔۔۔۔۔ جدید تعلیم انفارمیشن بھی باہر سے
8۔۔۔۔۔ ضروریات زندگی کی کافی ساری اہم چیزیں باہر سے
9۔۔۔۔۔ روڈ سڑکیں بسیں ٹرینیں جہاز بھی باہر سے
10..... حتی کہ ہمارے راز و طاقت باہر والوں کے ہاتھ میں،جی ہاں۔۔۔ موبائل فون کے سافٹ ویئر اینڈروڈ اپریٹنگ سسٹم سب باہر کے، کمپیوٹر میں چلنے والے سارے سسٹم سافٹ ویئر باہر کے۔۔۔ جنگی ساز و سامان میں اپریٹنگ سسٹم سیٹلائٹ وغیرہ بھی باہر کے۔۔سیاست حکومت تجارت ہر شعبے میں حتی کہ اسلامیات میں بھی باہر کے بندے ایجنٹ بن کر شامل، ہمارا کوئی راز راز ہی نہیں ہماری کوئی طاقت خود مختار ہی نہیں
۔
🟪🚨یہ سب کچھ ہو رہا ہے اور مزید سے مزید تر ہو رہا ہے تو حکمرانوں کی ترجیح اور چاہت یہ نہیں لگتی کہ ہم اسلامی خود مختاری کریں اور اسلام پر زیادہ سے زیادہ عمل کرنے والے ہوتے جائیں 👈لیکن عوام میں اب بھی اسلام کا جذبہ اور خود مختاری کا جذبہ کچھ نہ کچھ جگایا رکھا ہے اللہ کے فضل و کرم سے علماء کرام نے مولوی حضرات نے
تو
👈حکمران نہیں چاہتے کہ ہم اسلامی خود مختار اور اسلام کے پابند بنتے جائیں تو انہیں ڈر لگا کہ اس حکومت میں اتنے سارے کرتوت واضح طور پر ہو رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ کیے جا رہے ہیں تو کہیں لوگوں کو اصلیت کی سمجھ نہ لگ جائے،اصلیت کی طرف توجہ نہ جائے👈👈اس لیے ان برے کرتوتوں سے توجہ ہٹانے،ان پر پردہ ڈالنے اور ہمیں مزید تباہ و برباد کرنے اور مزید اسلام سے دور کرنے کے لیے کچھ اچھے کام کر رہے ہیں تاکہ ان کو ووٹ و عزت ملے، لوگ ان حکمرانوں کو اپنا خیرخواہ سمجھیں اور وہ اقتدار میں براجمان رہ کر مزید تباہی و بربادی، غلامی و غیراسلامیت و مغربیت و برائیاں پھیلاتے جائیں۔۔🚨بالکل شیطان کے قصے کی طرح۔۔۔!!
۔
👈1۔۔۔اس لیے حکمران ترقیاتی کام میٹرو روڈ سڑکیں پلازے اسپتال اسکول کالج ادارے زیادہ بنوا رہے ہیں تاکہ عوام حکمرانوں کو اپنا محافظ سمجھیں، خیرخواہ سمجھیں
۔
👈2۔۔۔فنڈ تعاون زیادہ کر رہے ہیں۔۔۔تاکہ عوام حکمرانوں کو اپنا محافظ سمجھیں، خیرخواہ سمجھیں
۔
👈3۔۔۔غلطی ہے یا نہیں مگر جلد ایکشن لے رہے ہیں تاکہ عوام حکمرانوں کو اپنا محافظ سمجھیں، خیرخواہ سمجھیں
۔
👈🚨4۔۔۔شب برات کی چھٹی دی تاکہ بسنت کی چھٹی پر اعتراض نہ کیا جا سکے اور لوگ خوب بسنت کے نام پر فحاشی عشق بازی گانے باجے بےحیائی بےپردگی رات بھر
دن بھر دل کھول کر کریں اور اس کے لیے بسنت کو خوب ترویج دی جا رہی ہے اور نام دیا جا رہا ہے کہ جی لوگوں کو کاروبار مل رہا ہے اور تفریح مل رہی ہے
۔
🟥♥️🌹🚨👈تف ہے اور بائیکاٹ لازم ہے ایسی ترقی کا، ایسی تفریح کا، ایسی مدد کا، ایسی سہولیات کا کہ جس کی آڑ میں
1۔۔۔اسلام کی سربلندی کم کی جا رہی ہو
2۔۔۔اسلامی خودمختاری غلامی میں بدلی جارہی ہو
3۔۔۔ہماری غلامی میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہو
4۔۔عیاشی فحاشی بےپردگی گانے ڈرامے فلمیں عشق بازی وغیرہ برائیوں میں اضافہ کیا جا رہا ہو،ان سب برائیوں و دیگر برائیوں کو آسان بنایا جا رہا ہو
۔
✅شب براءت پے چھٹی دینا اور شب براءت میں عبادت نیکی کے لیے ابھارنا اچھی بات ہے مگر اس کی اڑ میں بسنت کی چھٹی دے کر رات بھر بےحیائی فحاشی بےپردگی ہلڑبازی عشق بازی اور چینلز پے بےپردگی گانے باجے اور گناہوں کی ترویج وغیرہ برائیاں کرنے کی اجازت یا سہولت دینا بہت بہت بڑا جرم ہے
👈ٹی وی چینلز پے شب براءت کی عبادت و فضیلت وغیرہ پر کوئی پروگرام مشھور وائرل نہیں کیا جا رہا لیکن کئی دنوں سے نیوز چینل تک میں بسنت کی ترویج و بےپردگی گانے عشق بازیاں وغیرہ دھوم دھام سے جاری ہیں
👈آج رات عبادت کے ساتھ ساتھ تھوڑا وقت نکال کر خود بھی سوچیے سمجھیے اور اپنے بچوں ماتحتوں کو بھی سمجھائیے،عوام میں شعور و سمجھ پھیلائیے، برائی سے بچانے کے لیے اچھا نعم البدل دیجیے اور عذاب و صبر و جنت و اچھے اخلاق یاد دلائیے، عذاب و صبر و جنت و اچھے اخلاق یاد کیجیے،عمل کیجیے،عمل کرائیے،شعور و سمجھ پھیلائیے۔اللہ کریم ہم سب کو ہدایت و سمجھ و توفیق عطاء فرمائے
۔
🟥👈تو آپ کو بھی دال میں کچھ کالا لگتا ہے یا پھر برائی کے نشے نے ہماری انکھیں بند کر دی ہیں۔۔یا پھر۔۔۔؟؟
۔
📌 *#نوٹ*
دل سے اجازت ہے کہ آپ میری کسی بھی تحریر میں سے لنک وغیرہ نکال کر نمبر وغیرہ نکال کر بھی اگے فارورڈ کر سکتے ہیں اور چاہیں تو ناشر لکھ کر اپنا نام بھی لکھ سکتے ہیں ہمارا مقصد ہے حق اور شعور پھیلے کسی بھی اچھے طریقے سے...!!
.
📣 *#توجہ*
اہلسنت کے کسی بھی معاملے پر اعتراضات ہوں یا کسی حدیث وغیرہ کی تحقیق تخریج تصدیق کرانی ہو شرعی مسائل درپیش ہوں تو ان کا جواب لینے کے لیے مجھے 03062524574 پر واٹسپ میسج کرسکتےہیں،کوشش ہوگی کہ جلد از جلد جواب بھیج دوں۔۔۔جزاکم اللہ خیرا
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
New whatsapp nmbr
03062524574
00923062524574
https://wa.me/923062524574
purana whatsapp nmbr
03468392475