Labels

کیا ہر شیعہ نجدی کافر ہے۔۔۔؟ ایران اسرائیل امریکہ میں ہمیں کیا کرنا چاہیے۔۔؟

 🟩 *#ایران اسرائیل امریکہ جنگ میں ہلاک ہونے والے شیعوں کی وفات پر دکھ کا اظہار محتاط الفاظ میں ضرور کیا جائے کہ فی زمانہ ہر شیعہ نجدی وغیرہ کافر ہو ضروری نہیں اور اس جنگ میں لائحہ عمل اہلسنت کا یہ ہو کہ ایران کی جنگ میں ہم ایران کے شریک نہیں اگرچہ ہم اس جنگ کو ایران پر ظلم سمجھتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ جنگ بندی ہو یا معتدل حکمران ایران میں اقتدار سنبھالیں جو نظریہ رکھتے ہوں کہ ایران و ہر ملک کو اپنے دفاع و تحفظ کے لیے جدید بڑے بڑے میزائیل کا حق حاصل ہے*

۔

🌍 *#تھوڑی تفصیل، وسیع گلوبل سوچ*

1️⃣۔۔۔۔ہمارے وقت میں چھوٹی چھوٹی بات پر لوگ اپنے اپ کو شیعہ کہنا شروع کر دیتے ہیں یا نجدی وہابی یا اہل حدیث یا غیر مقلد وغیرہ کہنا شروع کر دیتے ہیں تو عمومی حتمی فتوی یہ ہر شخص پر نہیں لگا سکتے کہ مذکورہ بالا تمام فرقے والے کافر مرتد ہیں۔۔۔ بلکہ کہیں گے کہ ان میں سے جو کفریات والے نظریات رکھیں گے وہ شریعت کے حکم کے مطابق ان پر کفر کا فتوی لگے گا شریعت کی طرف سے۔۔۔ اور جو کفریہ نظریات نہ رکھتے ہوں تو وہ بد مذہب ہیں یا فاسق فاجر ہیں یا صرف نام نہاد ہیں۔۔۔دلیل نیچے لکھوں گا

۔

2️⃣۔۔۔۔فلان شیعہ نجدی وغیرہ کی وفات امت مسلمہ کے لیے دکھ و صدمے کی بات ہے اس اعتبار و نیت سے کہے کہ

 ظالم و دہشطگرد اسرائیل امریکہ روس وغیرہ کو شیعہ نجدی وغیرہ مرتد کافر بدمذہب روک رہے تھے اور اسکی وفات سے سچے مسلمان تکلیف میں ائیں گے کہ ظالم دہشطگرد امریکہ اسرائیل کا ظلم و ڈھٹائی اب سچے مسلمان اہلسنت تک پہنچنے کی راہ ہموار ہوتی جائی گی، لیھذا اس نیت و سوچ و ارادے سے مرتد کافر بدمذہب کی وفات پر ہمیں دکھ ہے کہہ سکتے ہیں، اور اس اعتبار سے بھی دکھ ہے کہ وہ اس بری حالت میں وفات پا گیا کاش وہ اچھے نظریات کا عامل و ناشر ہو کر وفات پاتا

3️⃣۔۔۔۔۔اور اس نظریے کو اجاگر کرتے رہنا چاہیے کہ ہر ملک کو اپنے تحفظ و دفاع کے لیے ہر قسم کے جدید میزائل و جدید ٹیکنالوجی کا حق حاصل ہے جیسے دیگر ممالک کو حاصل ہے ایسے سب کو حاصل ہےلیھذا ایران پر جو حملہ کیا جا رہا ہے اس وجہ سے کہ تم جدید میزائل مت بناؤ اور جدید میزائل تباہ کر دو تو یہ ان سے ناحق مطالبہ ہے اور اس ناحق مطالبے کو نہ ماننے کی وجہ پر امریکہ اسرائیل ظلم و دہشطگردی ڈھٹائی کر رہے ہیں ایران و افغانستان و پاکستان پر۔۔۔

4️⃣۔۔۔۔جی ہاں پاکستان پر بھی خفیہ یا پریشر والی پابندی ہے کہ وہ بڑی رینج والے میزائل نہیں بنا سکتا اگرچہ یہ بات بتائی نہیں جاتی اور مشہور نہیں مگر کبھی سوچ کر دیکھا ہے کہ ایران جیسا چھوٹا ملک اسرائیل تک پہنچنے والا میزائل بنا چکا ہے لیکن پاکستان جیسا ترقی یافتہ ملک ابھی تک ایسا میزائل نہیں بنا پایا جو یورپ اسرائیل امریکہ تک پہنچ سکتا ہو۔۔۔؟؟

5️⃣۔۔۔۔لہذا ہمیں دکھ اس بات کا نہیں کہ کافر ظالم مرا بلکہ دکھ اس بات کا ہے کہ وہ کفر پر کیوں مرا اور دکھ اس بات کا ہے کہ جب ظالم اس کافر بدمذہب تک پہنچ گیا ہے تو ظالم کی نگاہ و اگلا ٹارگٹ سچےمسلمان بھی ہونگے

6️⃣۔۔۔۔ہم چاہتے ہیں کہ اللہ تعالی فاسق فاجر بد مذہب کافر مرتد سے بھی دین اسلام کی تقویت کا کام لے لے اور دین اسلام کے بہت بڑے دشمن ظالم نا انصافی والے وحشی درندے عیاش فحاش کو بدمذہب کافر مرتد روکے تو بھی اچھا ہے( جیسے کہ بخاری شریف کی حدیث میں ہے کہ اللہ تعالی دین اسلام کی خدمات فاسق و فاجر بد مذہب سے بھی لے لیتا ہے بخاری حدیث3062)

7️⃣۔۔۔۔لیکن اصل ہدف یہ ہے کہ ہم ایسے دلائل مضبوطی کے ساتھ زیادہ مشہور کر سکیں کہ لوگ ظلم سے ، وحشیت درندگی سے، فحاشی سے، کفر سے، بدمذہبی سے رک جائیں

۔

🟥 *#اہل سنت کے عظیم عالم دین، جدید وقت کے بہت بڑے مفتی اہلسنت فرماتے ہیں کہ*

اج کل عوام جو عربی سے بھی ناواقف ہیں اور صحیح مذہبی معلومات سے بھی کماحقہ واقف نہیں ہیں بدمذہب انہیں لچھے دار تقریریں سناتے ہیں جن سے وہ اپنے باطل اعتقادات کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ ملا دیتے ہیں کہ عوام انہیں بے سوچے سمجھے قبول کر لیتے ہیں اور گمراہ ہو جاتے ہیں، اج کل جتنے فرقے(یعنی شیعہ وہابی نجدی غیرمقلد اہلحدیث وغیرہ) اہلسنت کے خلاف ہیں وہ اپنے باطل اعتقاد کو پھیلا رہے ہیں ان سب کا طریقہ کار یہی ہے

(وقار الفتاوی جلد 1 صفحہ 318)

۔

🟩واضح ہوتا ہے کہ انکھ بند کرکے اندھا دھند ہر شیعہ وہابی اہلحدیث وغیرہ کو کافر مرتد کہتے پھرنا ٹھیک نہیں ہے بلکہ اج کے زمانے میں بہت سارے ایسے لوگ ہیں کہ جو نام کے شیعہ وہابی اہلحدیث وغیرہ ہوتے ہیں یا کفر سے کم کے حد تک شیعہ وہابی اہل حدیث وغیرہ بد مذہب ہوتے ہیں، بلکہ بعض تو صرف فقط نام کے شیعہ وہابی وغیرہ ہوتے ہیں، لیھذا کم علم لوگ شیعہ وہابی اہلحدیث وغیرہ کے لیے انا للہ پڑھیں یا دعا دیں یا جنازہ پڑھیں تو کفر کا ان پر فتوی نہ لگے گا بلکہ انکو سمجھایا جائے گا

اور

شیعہ وہابی اہل حدیث غیر مقلد وغیرہ بدمزبوں میں سے جو کفریہ عقیدہ نظریہ رکھتا ہوگا اسے شریعت نے ہی کفر قرار دیا ہے مرتد قرار دیا ہے، ہماری کیا مجال کہ ہم اپنی طرف سے کسی کو مرتد کافر کہتے پھریں، اور ایسے واضح کافر مرتد کی کفریات کو برحق کہہ کر سمجھ کر کوئی انکی جنازہ پڑھے دعا مغفرت کرے تو وہ بھی شریعت کے اصولوں کے مطابق خود بخود شریعت کے مطابق کفر کر بیٹھتا ہے، اسے سمجھانا لازم ہے اور اسے تجدید ایمان و تجدید نکاح کا حکم ہے

.

🟥 *#امام اہل سنت مجدد دین و ملت سیدی امام احمد رضا علیہ الرحمۃ سے اس قسم کے دو سوال ہوئے تو ان کے جواب کا وہی خلاصہ ہے جو میں نے اوپر عرض کیا، سیدی امام احمد رضا علیہ الرحمہ سے جو دو سوال جواب ہوئے وہ ملاحظہ فرمائیے*

۔

1....مسئلہ نمبر ۳۶: ازلکھیم پور کھیری     مکان حافظ محمد حسین سوداگر ، مرسلہ حکیم محمد تفـضل حسین صاحبماہ جمادی الاولٰی  ۱۳۱۹۱۳۱۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اہل شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھنا اہلسنّت وجماعت کے لئے جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر کسی قومِ سنّت والجماعت نے نماز کسی شیعہ کی جنازہ کی پڑھی تو اس کے لئے شرع میں کیا حکم ہے

۔🌀الجواب

👈اگر رافضی( یعنی شیعہ اور اسی طرح کسی بھی فرقے والا) ضروریاتِ دین کا منکر ہے، مثلاً قرآن کریم میں کُچھ سوُرتیں یا آیتیں یا کوئی حرف صرف امیرا لمومنین عثمان ذی النورین غنی رضی ﷲ تعالٰی  عنہ یا اور صحابہ خواہ کسی شخص کا گھٹایا ہوا مانتا ہے۔یا مولٰی  علی کرم ﷲ وجہہ الکریم خواہ دیگر ائمہ اطہار کو انبیائے سابقین علیہم الصّلٰوۃ والتسلیم میں کسی سے افضل جانتا ہے اور آجکل(امام احمد رضا کے دور میں) یہاں کے رافضی تبرائی عموماً ایسے ہی ہیں اُن میں شاید ایک شخص بھی ایسا نہ نکلےجو ان عقائدِ کفریہ کا معتقد نہ ہو 🚨جب تو وہ کافر مرتد ہے

اور🚨اس کے جنازہ کی نماز حرام قطعی وگناہ شدید ہے۔

✅ﷲ عزوجل فرماتا ہے:ولاتصل علی احد منھم مات ابدا ولاتقم علی قبرہ انھم کفروا باﷲ ورسولہ وماتوا وھم فاسقون۱؎۔کبھی نماز نہ پڑھ اُن کے کسی مردے پر، نہ اس کی قبر پرکھڑا ہو، انہوں نے اﷲ ورسول کےساتھ کفر کیا اور مرتے دم تک بے حکم رہے۔ (۱؎ القرآن       ۹ /۸۴)

👈اگر(وہ یعنی شیعہ و دیگر فرقے والا) ضروریاتِ دین کا منکر نہیں مگر تبرائی ہے تو جمہور ائمہ وفقہا کے نزدیک اس کا بھی وہی(یعنی کفر کا) حکم ہے۔کما فی خلاصۃ وفتح القدیر وتنویر الابصار والدرالمختاروالھدایۃ وغیرھا عامۃ الاسفار۔جیسا کہ خلاصہ ، فتح القدیر ، تنویر الابصار ، درمختار ، ہدایہ وغیرہا عام کتب میں ہے۔

👈اور اگر صرف تفضیلیہ ہے( یعنی سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کو فقط صحابہ کرام میں سے سب سے افضل جانتا ہے)تو اُس کے جنازے کی نماز بھی نہ چاہتے، متعدد

 🌹حدیثوں میں بد مذہبوں کی نسبت ارشاد ہوا:ان ماتوا فلا تشہدوھم ۱؎وُہ مریں تو ان کے جنازہ پر نہ جائیں۔ولاتصلواعلیہم۲؎انکے جنازے کی نمازنہ پڑھو۔

👈 نماز پڑھنے والوں کو توبہ استغفار کرنی چاہئے۔ (۱؎ تاریخ بغداد  ترجمہ ۴۲۴۰        الحسین بن الولید الخ        دارالکتاب العربی بیروت        ۸ /۱۴۴   سنن ابن ماجہ     الحسین بن الولید الخ     ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی        ص۱۰۰   مسندِ اما م اعظم      بیان ذم القاریۃ      مطبوعہ نور محمد اصح المطابع کراچی        ص۱۴)(۲؎ کنز العمال بحوالہ ابن النجار   عن انس رضی اﷲ عنہ   حدیث ۳۲۵۲۹  مطبوعہ موسستہ الرسالۃ بیروت ۱۱ /۵۴۰)

👈اور اگر صورت پہلی تھی یعنی وہ مُردہ رافضی منکرِ بعض ضروریاتِ دین تھا اور کسی شخص نے با آں کہ اُس کے حال سے مطلع تھا دانستہ اس کے جنازے کی نماز پڑھی اُس کے لئے استغفار کی جب تو اُس شخص کی تجدید اسلام اور اپنی عورت سے از سر نو نکاح کرنا چاہئے۔فی الحلیۃ نقلاعن القرا فی  واقرہ الدعاء بالمغفرۃ للکافر کفر لطلبہ تکذیب ﷲ تعالٰی فیما اخبربہ۳؎۔حلیہ میں قرافی سے نقل کیا اوراسے برقرار رکھا کہ:

🚨کافر کے لئے دُعائے مغفرت کفر ہے کیونکہ یہ خبر الٰہی کی تکذیب کا طالب ہے(ت) (۳؎ حلیہ المحلی شرح منیۃ المصلی)

۔

2....مسئلہ نمبر ۳۷:ازثمن برج وزیرآباد ضلع گوجرانوالا ، پنجاب ۔ مرسلہ محمد خلیل اﷲ صاحب پنشنر رسالدار، ۲۳ ربیع الاول ۱۳۲۷ھ

👈کیا فرماتے ہیں علمائے دین مندرجہ ذیل صُورت میں ایک شخص جو شیعہ اثناء عشری مذہب رکھتا ہے اور کلمہ لا الٰہ الاﷲ محمد رسول ﷲ علی خلیفۃ بلا فصل وغیرہ اعتقاداتِ مذہبِ شیعہ کا معتقد ہے فوت ہوا ہے اُس کا جنازہ ہمارے امام حنفی المذہب جامع مسجد مے پڑھایا اور اس کو غسل دیا، نیز اس کے ختم میں شامل ہوا، شیعہ جماعت نے امام مذکور کے نمازِ جنازہ پڑھانے کے بعد دوبارہ شیعہ امام سے متوفی مذکور کی نماز جنازہ پرھائی۔ کیا امام مذکور حنفی المذہب کا یہ فعل ائمہ احناف کے نزدیک جائز ہے۔ اگر ناجائز ہے تو کیا امام صاحب مذکور کا یہ فعل شرعاً قابلِ تعزیر ہے اور کیا تعزیر ہونی چاہئے؟

🌀الجواب

👈صورتِ مذکورہ میں وُہ امام سخت اشد کبیرہ گناہ کا مرتکب ہوا، اُس نے حکمِ قرآ نِ عظیم کا خلاف کیا،قال ﷲ تعالٰی ولاتصل علٰی احد منھم مات ابدا۱؎۔ﷲ تعالٰی  فرماتا ہے: ان کے کسی مُردے کی نمازِ جنازہ کبھی نہ پڑھو۔(ت) (۱؎ القرآن        ۹ /۸۴)تعزیر یہاں کون دے سکتا ہے، اس کی سزا حاکمِ اسلام کی رائے پر ہے، وُہ چاہتا تو پچھتر کوڑے لگاتا اور چاہتا تو قتل کرسکتا تھا کہ اُس نے مذہب کی توہین کی۔اُس کے پیچھے نماز جائز نہیں اور اسے امامت سے معزول کرنا واجب ،تبیین الحقائق وغیرہ میں ہے :لان فی تقدیمہ للامامۃ تعظیمہ وقد وجب علیھم اھانۃ شرعا۲؎۔اس لئے کہ اسے امام بنانے میں تعظیم ہے جبکہ شرعاً ان پر اس کی اہانت واجب ہے(ت) (۲؎ تبیین الحقائق    باب الامامۃ والحدث فی الصلٰوۃ    مطبوعہ مطبعہ کبرٰی  امیریۃ مصر        ۱ /۱۳۴)فتاوٰی  حجہ و غنیـہ میں ہے:لو قدموا فاسقا یاثمون۳؎(اگر لوگوں نے کسی فاسق کو امام بنایا تو گنہگار ہوں گے۔ت) (۳؎ غنیـۃ المستملی    فصل فی الامامۃ  سہیل اکیڈمی لاہور     ص۵۱۳)

👈یہ سب( یعنی گناہ گار ہونے کا فتوی لگنے اور کفر کا فتوی نہ لگنے کا حکم) اس صورت میں ہے کہ اس نے کسی دنیوی طمع سے ایسا کیا ہو،

👈اگر دینی طور پر اسے کارِ ثواب اور رافضی تبرائی کو مستحق غسل ونماز جان کر یہ حرکاتِ مردودہ کیں تو وُہ مسلمان ہی نہ رہا۔ اگر عورت رکھتا ہو اس کے نکاح سے نکل گئی کہ آجکل(یعنی سیدی امام احمر رضا کے دور میں) رافضی تبرائی عموماً مرتدین ہیں کما حققناہ فی ردالرفضۃ (جیسا کہ ہم نے اپنے رسالہ ''ردالفضہ'' میں اس کی تحقیق کی ہے۔ت)اور بحکم فقہائے کرام تو نفسِ تبرا کفر ہےکما فی الخلاصۃ وفتح القدیر وغیرہا کتب کثیرۃ (جیسا کہ خلاصہ اور فتح القدیر وغیرہ بہت سی کتابوں میں ہے۔ت) نہ کہ نمازِ جنازہ کما فی الاعلام وغیرہ وبیناہ فی فتاوٰنا (جیساکہ الاعلام بقواطع الاسلام میں ہے اور ہم نے اسے اپنے فتاوٰی  میں بیان کیا ہے۔ت) وﷲ تعالٰی اعلم۔

(فتاوی رضویہ جلد9 صفحہ 171 تا 173)

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

New whatsapp nmbr

03062524574

00923062524574

purana whatsapp nmbr

03468392475

👈مجھ سے سوال کیجیے، تصدیق تحقیق تردید پوچھیے ، کوشش ہوگی کہ جلد جواب دوں اور میرے نئے وٹسپ نمبر کو وٹسپ گروپوں میں ایڈ کرکے ایڈمین بنائیے تاکہ میں تحریرات وہاں بھیج سکوں،سوالات اعتراضات کے جوابات دے سکوں۔۔۔۔دینی خدمات زیادہ سے زیادہ سر انجام دے سکوں۔۔۔جزاکم اللہ خیرا۔۔۔👈چاہیں تو میرا نام یا نمبر مٹا کر بھی فارورڈ شیئر کر سکتے ہیں، ہمارا مقصد ہے کہ حق سچ زیادہ سے زیادہ پھیلے

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.