Labels

مذاکرات یا سازش یا یرغمال۔۔۔۔؟؟

 خبر۔۔بریکٹ میں میرا تبصرہ:

(امریکی مذاکرات کرنے آ رہے ہیں یا کوئی سازش کرنے یا یرغمال بنا کر اپنی بات منوانے آ رہے ہیں امریکی۔۔۔۔؟؟)

اسلام آباد ڈیلی پاکستان آن لائن امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ پاکستان سے پہلے سازو سامان کے 14 جہاز آچکے ہیں..(اتنے جہاز۔۔۔؟؟ اف اللہ کوئی سازش نہ ہو..۔۔؟؟ کہیں پاکستانی ایرانی حکام یرغمال بنانے تو نہیں آ رہے امریکی۔۔۔۔؟؟ مذاکرات کرنے آ رہے ہیں یا یرغمال بنا کر یا پریشر ڈال کر اپنی بات منوانے آ رہے ہیں امریکی۔۔۔؟؟

اتنے آلات سے و سامان سے بھرے جہاز و نامعلوم سامان سے بھرا جہاز۔۔۔سوچنے کا مقام ہے۔۔۔؟؟ شاید ہمیں خوش فھمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ ہم مذاکرات کرا کے کچھ منوا رہے ہیں۔۔۔۔؟؟)

9 پاکستان میں لینڈ کرچکے، 5 سینٹکام بیسز پر ہیں اور ان کا اگلا سٹاپ پاکستان ہے۔


امریکہ کے سرکاری جہازوں کا ڈیٹا رکھنے والے ایکس اکاؤنٹ یو ایس گورنمنٹ جیٹس نے اپنے ٹویٹ میں ان جہازوں کی تفصیل شیئر کی ہے۔ یہ  اوپن سورس انٹیلی جنس ایکس ہینڈل ہے اور اس  کے مطابق کئی سی 17 جہاز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورے سے پہلے پاکستان روانہ کیے گئے ہیں۔ اب تک 14 جہازوں میں سازو سامان لایا گیا ہے۔ ان میں سے تین جہازوں میں کمیونیکیشن کے آلات لائے گئے ہیں۔

۔

(کمیونیکیشن یعنی رابطے کے امریکی ذاتی الات۔۔۔لگتا ہے ایسی بات چیت کریں گے جو پاکستانی ثالثی کرنے والوں کو بھی بھنک لگنے نہ دیں گے۔۔۔پاکستان میں جو نیٹ بھی سست ہوگیا ہے کہیں اسکی وجہ یہ امریکی الات تو نہیں۔۔۔؟؟ اتنے آلات کہ تین جہاز فل۔۔۔؟؟ اللہ خیر کرے)

۔

 اس کے علاوہ 7 جہازوں میں گاڑیاں(پاکستانی بلٹ پروف اور میزائیل پروف اور بم پروف گاڑیوں پے شاید صفر برابر بھی یقین نہیں امریکیوں کو)

 اور آلات(اب یہ کونسے آلات ہیں۔۔۔؟؟) لائے گئے ہیں۔ تین جہازوں میں اضافی آلات(یہ پھر کون سے الات وہ بھی تین جہاز فل۔۔۔؟؟) جب کہ ایک جہاز میں نامعلوم(یہ تو غلامی کی انتہاء لگتی ہے کہ پاکستان کو حق بھی نہیں کہ کیا سامان آ رہا ہے..؟؟) سامان پہنچایا گیا ہے

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

New whatsapp nmbr

03062524574

00923062524574

purana whatsapp nmbr

03468392475

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.