Labels

اسرائیل امریکہ ایران جنگ میں کس کی جیت کس کی ہار۔۔۔۔۔؟؟ اور اہل اسلام کے مشن منصوبے۔۔۔۔؟؟

 🟦 *#اسرائیل امریکہ ایران جنگ میں کس کی جیت کس کی ہار۔۔۔۔۔؟؟ اور اہل اسلام کے مشن منصوبے۔۔۔۔؟؟ انتہائی اہم و مختصر مدلل تحریر ضرور پڑھیے،پھیلائیے،عمل کیجیے،عمل کرائیے۔۔۔۔۔۔!!*


👈ہم پہلے تھوڑا تبصرہ کریں گے، اہل اسلام کو کیا کرنا چاہیے اس پر کچھ معروضات عرض کریں گے۔۔۔ پھر امریکہ اور ایران کی شرائط لکھیں گے

📣 *#تبصرہ*

کہنے کو تو جتنے منہ اتنی باتیں

1۔۔۔۔کوئی کہہ رہا ہے ایران جیت گیا

2۔۔۔کوئی کہہ رہا ہے کہ امریکہ جیت گیا

3۔۔۔کوئی کہہ رہا ہے کہ پاکستان کی جیت ہے

4۔۔۔کوئی کہہ رہا ہے کہ چین روس کی جیت ہے کہ انہیں کی مرضی دباو سے امریکہ ایران جنگ بندی پے راضی ہوئے

۔

🧠 *#اہل حق، اہلسنت کے مطابق*

1️⃣..ایران جیتے تو بھی وہ ہمارا نہ ہیرو ہے نہ ہی اسلام کا ترجمان کیونکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ۔۔الحدیث,ترجمہ:

اللہ تو فاجر(گمراہ.بدمذھب.منافق،مرتد،زندیق)سے بھی اس دین اسلام کی تائید اور کام لیتا ھے(بخاری حدیث3062)

اور غور کیا جائے تو ایران نے اسلام کو اہلسنت کو بہت نقصان پہنچایا، بظاہر بڑے میزائیل اسرائیل امریکہ پر مارے ٹکر لی جنگ کی مگر اسرائیل امریکہ کو ایران نے کوئی بڑا جانی مالی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ دیکھا جائے تو عراق لیبیا شام مصر فلسطین جگہ جگہ سچے مسلمانوں کی تباہی کی وجہ ایران ہی ہے۔۔۔۔ایران نے اہلسنت کو آخر کیا اہم فائدہ پہنچایا جو ہم اسے ہیرو مان لیں، بلکہ اس نے تو اسلام کے سچے ترجمان یعنی اہلسنت کو تباہی ہی تباہی دی ہے، دلوائی ہے،یہ ایران کی بہت بڑی ہار ہے

۔

2️⃣۔۔۔ایران نے کہا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں عارضی جنگ بندی نہیں کرے گا جبکہ اب وہ راضی ہو گیا ہے کہ عارضی جنگ بندی 14 دن کی کر لی۔۔۔ اب اگے جو مذاکرات ہونے ہیں اگر وہ اللہ نہ کرے ناکام ہوئے تو پھر سے جنگ شروع ہو جائے گی، تو مستقل جنگ بندی فلحال ایران نہیں کروا سکا۔۔۔ یہ اس کی بہت بڑی ہار ہے

۔

3️⃣۔۔۔اسرائیل امریکہ کو ایران نے ٹکر دی، لیکن کیا واقعی اس نے اپنے بل بوتے پر ٹکر دی یا کفار و دیگر غیر مسلموں جیسے چین روس وغیرہ کی مدد سے ٹکر دی اور ٹکر دی بھی تو دو فیصد نقصان بھی شاید نہ پہنچایا ہو امریکہ اسرائیل کو مگر ایران نے اپنا کتنا نقصان کیا اور دیگر مسلمانوں کا کتنا نقصان کیا۔۔۔؟؟ ایسی ٹکر جذباتی طور پر تو جیت نظر اتی ہے مگر حقیقت میں بہت بڑی ہار ہے، چال ہے، دشمنان اسلام ایسے بہانے چاہتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ کوئی بہانے سے ٹکر لے اور اس ٹکر کی اڑ میں وہ مسلمانوں کو تباہ کریں۔۔۔یعنی مسلمانوں کی تباہ کرنے کا بہانہ دشمنان اسلام کو ایران نے مہیا کیا۔۔۔ یہ تو سراسر سچے مسلمانوں کے ساتھ دشمنی ہے

۔

4️⃣۔۔۔امریکہ اسرائیل جیت جائے، یعنی اسلام میں چھپے منافق ایران کو تباہ کر دے، تو بھی وہ اسلام کے سچے ترجمان اہل سنت کا دوست ہیرو ہرگز نہیں ہے۔۔۔ کیونکہ اسرائیل امریکہ بظاہر اسلام دشمنوں کو مارتا ہے تو بھی اس لیے کہ اگلا ٹارگٹ یعنی سچے مسلمانوں کو تباہ کرنا اسان ہو جائے۔۔ 11/9 کا بہانہ کر کے سچے مسلمانوں کو تباہ کر دیا گیا اور اب فلسطین ایران کے حملوں کو اڑ بنا کر سچے مسلمانوں کو تباہ کیا اور اس کی اگلی نظر سچے مسلمانوں کو مزید کمزور کرنا ہی ہے۔۔۔ خوارج نے اسلام دشمنوں کو ایک بہانہ مہیا کیا جس کی مدد سے اسلام دشمنوں نے سچے مسلمانوں کو تباہ کیا اور پھر شیعہ نے اسلام دشمنوں کو بہانہ مہیا کیا اور اسلام دشمنوں نے سچے مسلمانوں کو تباہ کیا۔۔ اگرچہ کافی نقصان خوارج کا بھی اپنا ہوا اور کافی نقصان شیعہ کا بھی اپنا ہوا تو گویا کہ اسلام دشمنوں نے ڈبل فائدہ اٹھایا ظاہری مسلمان یعنی خوارج شیعہ کو بھی نقصان پہنچایا اور سچے مسلمان یعنی اہل سنت کو کافی تباہی پہنچائی

۔

🟥🟥🟥🟥🟥🟥🟥🟥

🟥 *#سچےمسلمانوں کا فائدہ کس میں ہے*

1️⃣۔۔۔منافقوں جیسے قادیانی خوارج شیعہ نیچری اسلامک ٹچ والے سیکیولر وغیرہ کو زیادہ سے زیادہ ننگا کیا جائے اور وہ بظاہر اسلام کے لیے چاہے جتنے اچھے کام کریں پھر بھی ہر حال میں انہیں اسلام کا ترجمان اور اسلام کا ہیرو قرار نہ دیا جائے اور یہ بات دلائل اور شواہد کے ساتھ مسلمان عوام میں پھیلائی جائے تاکہ مسلمان عوام سچی مسلمان بنتی جائے اور یہ منافق ایجنٹ فرقوں میں عوامی تعداد کم سے کم ہوتی جائے

۔

2️⃣۔۔۔ایران شیعہ خوارج وغیرہ ایسے معاہدوں پہ صلح کر لیں کہ جو بظاہر ان کو کمزور کریں اور معاہدے میں ایسی شق شامل ہو کہ یہ طاقتور نہ بنیں اور ایسی شق شامل ہو کہ یہ دوبارہ اسلام دشمنوں کو بہانہ فراہم نہ کریں کہ جس بہانے کو لے کر سچے اہل سنت مسلمانوں کو مزید نقصان پہنچایا جائے

👈ان منافقوں یعنی شیعوں خوارج وغیرہ کی لازمی صلح ہو اسرائیل امریکہ وغیرہ سے تاکہ اسرائیل امریکہ اسلام دشمن قوتیں ان منافقین کو بہانہ بنا کر سچے اہل سنت سچے مسلمانوں کو تباہ نہ کریں

۔

3️⃣۔۔۔سچے اہل اسلام یعنی اہلسنت ہر محاذ پے ترقی کی طرف سوچیں اور ہر محاذ پے پہنچیں، پہنچنے کی ترقی کرنے کی بھر پور کوشش کریں

🟥🟥مثلا:

🔵1۔۔۔القرآن:

القرآن:

اِلَّا تَفۡعَلُوۡہُ  تَکُنۡ فِتۡنَۃٌ  فِی الۡاَرۡضِ وَ فَسَادٌ کَبِیۡرٌ

اگر تم مسلمان یہ(یعنی ایک دوسرے سے علمی،جانی ،مالی، اتحاد،جائز جدت و عسکری قوت وغیرہ ہر مناسب ترقی و تعاون)نہ کرو گے تو زمین میں فتنہ تباہی و بڑا فساد برپا ہو گا(سورہ انفال ایت73 +تفاسیر)

1️⃣ہم اگر علماء مدارس لکھاری امام مسجد وغیرہ دینی کام و اصلاح میں مگن لوگوں کی جانی مالی تحفظاتی حوصلاتی مدد نہ کریں گے۔۔۔2️⃣اگر ہم حکمرانوں کی مدد نہ کریں گے، سمجھا کر یا وقتِ ضرورت ان پر پریشر ڈال کر دین کے کام نہ کروائیں گے۔۔۔۔3️⃣دینی علوم کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم عسکری علوم جدت ٹیکنالوجی میں نہ چھاتے جائیں گے۔۔4️⃣ہر قسم کے سرکاری و نجی اداروں کے نصاب و نظام کو اسلام موافق نہ کرتے جائیں گے۔۔۔۔5️⃣سیاست تجارت حکومت میں اچھوں کو نہ لاتے جائیں گے۔۔۔6️⃣اتحاد نہ کریں گے۔۔7️⃣منافقوں ایجنٹوں بروں میں سے نہ سمجھنے والے ضدی فسادی سے بائیکاٹ نہ کریں گے۔۔۔8️⃣بیرونی دباؤ ہو نہ ہو ہر حال میں جراءت و دلائل کا اظہار نہ کریں گے

تو

اسی طرح غزہ کشمیر جیسے مظالم اور زمین میں فتنہ و فساد اور مسلم ممالک میں اسلام مخالف قوانین و برائی پر انسو بہانے افسوس کرنے کے علاوہ کچھ نہ کر پائیں گے۔۔۔

اب بھی وقت ہے ایت و اسلام پے عمل کریں، ہر قسم کی جائز مدد ایک دوسرے کی ضرور ضرور کریں اور ہر جائز شعبے میں چھاتے جائیں تو فتنہ فساد ختم ہوتا جائے گا ، انسانیت کا مفید نظام یعنی نظامِ اسلام نافذ ہوتا جائے گا

۔

🔵2...القرآن:

وَلاَ تَنَازَعُواْ فَتَفْشَلُواْ وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ

ترجمہ:

اور آپس میں مت جگھڑو کہ تمھاری قوت اتحاد وقار جاتا رہے گا(اور تم کمزور و مغلوب ہوجاو گے)

(سورہ انفال ایت 46)

چھوٹے موٹے اختلافات پہ برداشت کرنا، نفرت نہ کرنا، جگھڑا نہ کرنا ضروری ہے اور برداشت کرکے ، نفرت نہ کرکے ، جھگڑا نہ کرکے اتحاد کرنا اور اتحاد برقرار رکھنا اور اتحاد مضبوط کرنا ضروری ہے، کامیابی کا پہلا ستون اتحاد ہے، بھلے اتحاد متفرق رہ کر ہو یا جمع رہ کر ہو

ہاں بنیادی اسلامی معاملات پہ اختلافات جو قابل برداشت نہ ہو اس پے کوئی کمپرومائز نہیں۔۔۔ اسی لیے قران مجید میں جابجا منافقین وغیرہ کی مذمت ہے کہ جو اسلام کے بنیادی معاملات میں اختلاف کرتے ہیں،اختلاف پھیلاتے ہیں اور مسلمانوں کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو کمزور کرنے کی کوششوں کو توڑنا بھی ضروری ہے

اور

صبر برداشت اتحاد بھی ضروری ہے، یہ وہ عظیم طاقتیں ہیں کہ اللہ کریم نے کلام مقدس میں ان کا اصولی ذکر فرما کر ان کی اہمیت کو اجاگر فرمایا ہے

.

🔵3۔۔۔۔القران:

وَ لَا تَہِنُوۡا وَ لَا تَحۡزَنُوۡا وَ اَنۡتُمُ الۡاَعۡلَوۡنَ  اِنۡ  کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ

ترجمہ:

(اسلام و حق پے)نہ سستی کرو، نہ بذدلی،نہ غم(سچے مومن بن کر بالخصوص ہمت خدمت اتحاد صبر مستقل مزاجی رکھو) تو تم ضرور غالب آو گے، غالب رہو گے اگر تم سچے مومن بنے رہو(اسلام کے تمام معاملات عقائد ایمان اخلاقیات صبر بہادری مستقل مزاجی ہوش جوش جدت سب معاملات پے عمل پیرا رہو تو تم ضرور غالب آو گے،ضرور غالب رہو گے)

.(سورہ آل عمران ایت139)

ہمیں سستی نہیں کرنی چاہیے جلد از جلد مختلف محاذات پہ توجہ دینی چاہیے اور جو اسلام کے لیے سربلندی کا باعث بنے اس پہ مہارت حاصل کرنی چاہیے توجہ کرنی چاہیے، اور بے شک اپنے اکابرین بڑوں کا بہت ادب کریں اور ان کی بہت بڑی اہمیت سمجھیں لیکن بزدلی نہ کریں یعنی اگر اللہ نہ کرے اکابرین کسی طرف توجہ نہ کریں یا کسی میدان میں نہ اترے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس میدان کو چھوڑ دیں یا اس میدان میں سستی کریں یا اگر ہمارے اکابرین کو شہید کیا جائے تو ہم بزدلی کر کے چھپ نہ جائیں بلکہ احتیاط جرات ہوش جوش کے ساتھ دین کی سربلندی کے لیے کام کرتے جائیں

۔

🔵4۔۔۔۔القران:ترجمہ:

اےایمان والو ہوشیاری اور احتیاط سےکام لو

(سورہ نساء آیت71)

ہوشیاری و احتیاط کا وقت ہے کہ کاش پاکستان انڈین میزائیل ڈرونز سے بچنے کے بہانے دفاعی نظام  ائرن ڈوم،ائرن بیم،s400 کی مثل اور اپنی سیٹلائٹ فورا حاصل کرے،انتہائی اہم وقت ہے

۔

احتیاط اور ہوشیاری کے ساتھ معاہدے کیے جائیں امن معاہدے کیے جائیں اور ٹیکنالوجی کے لین دین کے معاہدے کیے جائیں لیکن اس میں سیکولرزم یا منافقت یا اسلام دشمنی کی کوئی چیز اتی جائے تو احتیاط کے ساتھ اس کو دلائل کے ساتھ رفع کرتے جائیں

۔

ہوشیاری اور احتیاط کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ کچھ لوگ کچھ احباب محض خالص دینی کام کے نام پر دینی کام کریں اور سیاست سے علیحدہ ہونے کا اعلان کریں اور اس طرح وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مسلمان بناتے جائیں سچا مسلمان بناتے جائیں اور اشارے کنائے سے کہتے جائیں کہ شرعی حقیقی سیاست بھی ضروری ہے اور شرعی حقیقی جہاد بھی ضروری ہے اور یہ بھی جہاد میں سے ہے کہ لوگوں کو سمجھایا جائے اور اشارتا یہ بھی کہا جائے کہ ہر قسم کی ٹیکنالوجی میں چھا جانا بھی جہاد کی قسم میں سے ہے

۔

احتیاط اور ہوشیاری کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ بظاہر ہمیں کچھ برے کام کرنے پڑیں لیکن ان کے بدلے میں اسلام کے لیے انتہائی اہم ٹیکنالوجی یا انتہائی اہم معلومات یا انتہائی اہم مفید چیز لا کھڑا کریں تو یہ بھی بہترین طریقہ ہے


🔵5۔۔۔القرآن..ترجمہ:

جو قوت،طاقت ہوسکے تیار رکھو(سورہ انفال ایت60)

آیت مبارکہ مین غور کیا جائے تو ایک بہت عظیم اصول بتایا گیا ہے... جس میں معاشی معاشرتی اخلاقی بہادری اتحاد کی طاقت... افرادی طاقت... جدید ہتھیار کی طاقت...دینی علوم و مدارس کی طاقت, جدید تعلیم و ترقی کی طاقت.. علم.و.شعور کی طاقت... میڈیکل ہسپتال اور سائنسی علوم کی طاقت... جدید فنون کی طاقت... اقتدار میں اچھے لوگوں کو لانے کی طاقت.. احتیاطی تدابیر مشقیں جدت ترقی اور دیگر طاقت و قوت کا انتظام کرنا لازم ہے... یہ بھی جہاد کا حصہ ہیں.

۔

لیکن ان محاذ اور طاقت کے جگہوں میں اسلام کے قواعد و ضوابط حیا پردہ وغیرہ کو بھی نافذ کرتے جانا ضروری ہے،یکدم نہ صحیح مگر اہستہ اہستہ نافذ کرتے جائیں اور ان میں نافذ کرنے کے لیے جگہ بناتے جائیں اور شعور دیتے جائیں۔۔۔۔ ان محازوں میں جو برے ہیں ان کو اچھا بنانے کی کوشش کریں اور ان محاذوں میں اپنے اچھے بندے زیادہ سے زیادہ ایڈ کرنے کی کوشش کرتے جائیں

۔

چھوٹی سے چھوٹی طاقت ٹیکنالوجی ایک ایک فرد کو اہمیت دینا بھی لازم ہے کہ اسی قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے، کسی کو کیڑے مکوڑے مت سمجھیے، پورے کمپوٹر سے صرف ایک چھوٹا سا پرزا  جل جائے تو پورا کمپوٹر بےکار ہوسکتا ہے، اسی طرح ایک چھوٹی سی طاقت جیسے ڈرون ماچس کی تیلی کھربوں کے ائل ٹینکر کو تباہ کر سکتی ہے

۔

🔵6۔۔۔۔القرآن:

اِنۡفِرُوۡا خِفَافًا وَّ ثِقَالًا... دین اسلام کے لیے نکلو اکٹھے اکھٹے یا الگ الگ ہو کر، مسلح ہوکر یا ہلکے ہوکر

(سورہ توبہ ایت41)

یہ ایت مبارکہ بھی واضح اشارہ کرتی ہے کہ وقت اور موقع مناسبت کو دیکھ کر عمل کیا جائے

کچھ لوگ متحد ہو کر کسی شعبے میں جائیں اور کچھ لوگ الگ الگ پارٹیاں بنا کر الگ الگ گروپ بنا کر مختلف شعبوں میں جائیں اور چھا جائیں اور بظاہر الگ الگ ہوں لیکن وقت پڑھنے پر موقع مناسبت سے وسیع اتحاد کر لیں یا چھوٹا اتحاد کر لیں یا کم سے کم ایک دوسرے کی مذمت نہ کریں بلکہ اشارے کنائے سے ایک دوسرے کی تائید کریں،

۔

کچھ جنگی جہاد مشقیں جنگی سامان ہتھیار جدید دفاعی ہتھیار اور جدید حملے کے ہتھیار اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سے خود کو بھاری کر لیں اور کچھ لوگ ہلکے سے ہو کر یعنی غیر سیاسی ہو کر غیر جنگی ہو کر دین اسلام کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں، دین اسلام کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی انفارمیشن لائیں، دین کے موافق ہر محاذ کو بناتے جائیں، سیاست میں دین کے اصولوں کو لاگو کرتے جائیں، تعلیم میں دین اسلام حیا پردہ وغیرہ کو لاگو کرتے جائیں، جدید علوم و فنون کو اسلام کے موافق کریں اور جو جدید علوم و فنون میں اسلام کے مخالف ہے اس کو دلائل کے ساتھ ہلکے طریقے سے رد کرتے جائیں، یہ بغیر ہتھیار اٹھائے بہت بڑا جہاد ہے

۔

موقع مناسبت سے ساری امت ساری قوم سارا ملک متحد ہوکر سیسا پلائی دیوار بن کر جہاد کرے یا دفاع کرے یا مطالبات کرے یا طاقت کا اظہار کرے

اور

کبھی موقع مناسبت سے کوئی گروہ گوریلا جنگ کے ماہر بنتے جائیں اور گوریلا جنگ جاری رکھیں، کوئی گروہ بظاہر الگ رہ کر ، مختلف شعبہ جات محاذات پے بظاہر الگ الگ ہی سہی مگر چھاتے جائیں اور اسلام کے لیے ترقی و نفاذ کا باعث بنتے جائیں

🟥🟥🟥🟥🟥🟥🟥🟥🟥

**مستند ذرائع (جیسے Reuters، Al Jazeera، The Guardian، New York Times اور Trump کے Truth Social بیان) کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان عارضی جنگ بندی (ceasefire) 7 اپریل 2026 (منگل) کو طے پا گئی ہے، جو **دو ہفتوں** (تقریباً 14 دن) کے لیے ہے۔**


یہ عارضی صلح پاکستان کی ثالثی سے ہوئی لیکن ایک رپورٹ میں ہے کہ ایران کو آمدہ چین نے کیا۔ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز کو **مکمل، فوری اور محفوظ طریقے سے کھولنے** کی شرط پر امریکہ اور اسرائیل حملے روک دیں گے۔ ایران نے بھی اسے قبول کر لیا، اور دونوں فریقوں نے اسے "double-sided ceasefire" قرار دیا۔ اس دوران جمعہ سے پاکستان (اسلام آباد) میں مزید بات چیت شروع ہو گی تاکہ مستقل معاہدہ طے ہو سکے۔


۔

🟩🟩 ایران نے صلح (مستقل امن) کے لیے جو شرائط رکھی ہیں

ایران نے عارضی جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے **10 نکاتی امن منصوبہ** پیش کیا، جو مستقل صلح (permanent peace) کا بنیاد بنے گا۔ ٹرمپ نے خود اسے "workable basis" قرار دیا ہے۔ یہ شرائط IRNA (ایرانی سرکاری میڈیا) اور ایرانی عہدیداروں کے بیانات پر مبنی ہیں:


1️⃣. **علاقے میں تمام جنگیں ختم ہوں**: ایران، لبنان، عراق، یمن اور دیگر محاذوں پر مکمل اور مستقل جنگ بندی (بشمول اسرائیل کی لبنان میں کارروائیوں کا خاتمہ)۔

2️⃣. **امریکہ اور اسرائیل سے غیر جارحانہ ضمانت**: کوئی دوبارہ حملہ نہ ہو، اور سلامتی کی پختہ گارنٹی۔

3️⃣. **آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول**: محفوظ نیویگیشن کا پروٹوکول (ایرانی فورسز کے ساتھ کوآرڈینیشن)، ممکنہ طور پر جہازوں سے فیس وصول کرنے کا حق (تقریباً $2 ملین فی جہاز، جو ایران اور عمان میں تقسیم ہو گی)۔

4️⃣. **تمام پابندیاں (sanctions) ختم**: امریکہ کی primary اور secondary sanctions کا مکمل خاتمہ۔

5️⃣. **منجمد اثاثے واپس**: امریکہ کے پاس ایران کے منجمد فنڈز کی رہائی۔

6️⃣. **تعمیر نو کا معاوضہ**: جنگ کے نقصانات کی مکمل ادائیگی اور تعمیر نو کے لیے پیسے۔

7️⃣. **امریکہ کی فوجی واپسی**: مشرق وسطیٰ سے تمام امریکی فوجی اڈوں اور فورسز کا انخلا۔

8️⃣. **جوہری پروگرام کی تسلیم**: ایران کے یورینیم افزودگی (enrichment) کے حق کی قبول، IAEA اور UNSC کی تمام قراردادوں کا خاتمہ، اور nuclear weapons نہ بنانے کا ایرانی وعدہ۔

9️⃣. **علاقائی تنازعات کا مکمل خاتمہ**: تمام محاذوں پر امن۔

🔟. **UN Security Council کی binding resolution**: معاہدے کو عالمی طور پر پابند بنانا۔


ایران کا موقف ہے کہ **عارضی جنگ بندی قبول نہیں** — صلح مستقل ہونی چاہیے۔


🟩🟩 امریکہ نے صلح (عارضی اور مستقل) کے لیے جو شرائط رکھی ہیں

1️⃣ **عارضی جنگ بندی (دو ہفتوں والی)**: صرف ایک بڑی شرط — ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کو **مکمل، محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ** کے کھول دے تاکہ عالمی تیل کی سپلائی متاثر نہ ہو۔ اس کے بدلے امریکہ/اسرائیل حملے روک دیں گے۔ ٹرمپ نے یہ واضح کیا کہ یہ "double-sided ceasefire" ہے اور دو ہفتوں میں مستقل معاہدہ طے ہو جائے گا۔


- **مستقل صلح کے لیے**: امریکہ نے ایران کے 10 نکاتی پلان کو "workable basis" مان لیا ہے اور اس پر بات چیت کرنے کو تیار ہے۔ تاہم، امریکہ کا اصل موقف (جو پہلے **15 نکاتی پلان** میں پیش کیا گیا تھا اور ایران نے مسترد کر دیا) اب بھی پس منظر میں موجود ہے۔ اس میں شامل تھے:

  2️⃣ ایران کا جوہری پروگرام محدود کرنا (enrichment ختم یا شدید پابندیاں)۔

 3️⃣ - missile پروگرام پر پابندیاں۔

 4️⃣ - proxy گروپس (جیسے حزب اللہ، حوثی) کی حمایت ختم۔

  5️⃣- Strait of Hormuz کی آزاد نیویگیشن بغیر ایرانی فیس یا کنٹرول کے۔

 6️⃣ - IAEA کی مکمل نگرانی اور nuclear facilities کی تباہی/حدود۔


ٹرمپ نے کہا کہ "تقریباً تمام پرانے تنازعات" پر اتفاق ہو چکا ہے، لیکن دو ہفتوں میں حتمی معاہدہ طے ہو گا۔ امریکہ ابھی تک ایران کے maximalist مطالبات (جیسے مکمل sanctions lift اور US withdrawal) کو مکمل طور پر قبول نہیں کر چکا۔


✅ **خلاصہ**: عارضی صلح ہو چکی ہے (دو ہفتوں کے لیے)، جو ایران کے لیے Strait of Hormuz کھولنے اور امریکہ کے لیے حملے روکنے پر مبنی ہے۔ مستقل صلح کے لیے ایران کا 10 نکاتی پلان مرکزی ہے، جبکہ امریکہ اسے اپنی شرائط (nuclear limits وغیرہ) کے ساتھ negotiate کرنا چاہتا ہے۔ بات چیت جاری ہے، اور صورتحال تیزی سے بدل سکتی ہے۔ یہ معلومات 8 اپریل 2026 تک کی تازہ ترین رپورٹس پر مبنی ہیں۔

۔

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

New whatsapp nmbr

03062524574

00923062524574

purana whatsapp nmbr

03468392475

👈مجھ سے سوال کیجیے، تصدیق تحقیق تردید پوچھیے ، کوشش ہوگی کہ جلد جواب دوں اور میرے نئے وٹسپ نمبر کو وٹسپ گروپوں میں ایڈ کرکے ایڈمین بنائیے تاکہ میں تحریرات وہاں بھیج سکوں،سوالات اعتراضات کے جوابات دے سکوں۔۔۔۔دینی خدمات زیادہ سے زیادہ سر انجام دے سکوں۔۔۔جزاکم اللہ خیرا۔۔۔👈چاہیں تو میرا نام یا نمبر مٹا کر بھی فارورڈ شیئر کر سکتے ہیں، ہمارا مقصد ہے کہ حق سچ زیادہ سے زیادہ پھیلے

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.