Labels

قران مجید میں چور کی سزا لکھی ہےلیکن گستاخی رسول جیسے سنگین جرم کی کوئی سزا نہیں لکھی۔۔اس اعتراض کا قران مجید سے ہی جواب پڑھیے اس مختصر مدلل تحریر میں کہ ہم نے چار ایات مبارکہ سے ثابت کیا ہے کہ گستاخ رسول کی سزا سر تن سے جدا

 🟦 *#قران مجید میں چور کی سزا لکھی ہےلیکن گستاخی رسول جیسے سنگین جرم کی کوئی سزا نہیں لکھی۔۔اس اعتراض کا قران مجید سے ہی جواب پڑھیے اس مختصر مدلل تحریر میں کہ ہم نے چار ایات مبارکہ سے ثابت کیا ہے کہ گستاخ رسول کی سزا سر تن سے جدا۔۔۔۔۔۔!!*

۔

🛑 *#اعتراض*

چند احباب نے ایک تحریر بھیجی اور فرمایا کہ اس کا مدلل جواب لکھیں۔۔۔اس تحریر میں یہ اعتراض لکھا ہوا تھا کہ چوری کی سزا، زنا کی سزا تو قران مجید میں لکھی ہے مگر عجیب بات ہے کہ گستاخی رسول، توہین رسالت جیسے سنگین جرم کی سزا قران مجید میں نہیں لکھی جبکہ مولوی اپنی طرف سے کمزور روایات لے کر عقیدہ اپنائے پھرتے ہیں کہ گستاخ نبی کی سزا سرتن سے جدا

۔

🟩 *#جواب و تحقیق*

اعتراض سے واضح ہو رہا ہے کہ اعتراض کرنے والا منکر حدیث ہے کیونکہ عام طور پر جو زیادہ دلیل پھیلائی جاتی ہے وہ احادیث مبارکہ سے پھیلائی جاتی ہے کہ گستاخ رسول کی سزا سرتن سے جدا۔۔۔۔ ہم مختصر طور پر سب سے پہلے *#ایات مبارکہ سے ثابت کریں گے کہ گستاخ رسول کی سزا سر تن سے جدا* .... اور پھر ایت مبارکہ سے ثابت کریں گے کہ احادیث مبارکہ کا کلی انکار کرنا گویا کہ قران کا انکار کرنا ہے کیونکہ قران مجید میں احادیث مبارکہ کو معتبر قرار دیا گیا ہے جیسے کہ ہم دلیل نمبر چار کے تحت لکھیں گے۔۔۔ لہذا مولوی علماء کرام مفتیان عظام یہ نعرہ کمزور روایات کی بنیاد پر نہیں لگاتے بلکہ اس نعرے کی بنیاد قران اور احادیث مبارکہ سنت مبارکہ جیسے عظیم ستون ہیں

۔

دلیل1️⃣

القرآن:

 اِنۡ نَّکَثُوۡۤا اَیۡمَانَہُمۡ  مِّنۡۢ بَعۡدِ عَہۡدِہِمۡ وَ طَعَنُوۡا فِیۡ دِیۡنِکُمۡ  فَقَاتِلُوۡۤا اَئِمَّۃَ الۡکُفۡرِ ۙ اِنَّہُمۡ لَاۤ اَیۡمَانَ لَہُمۡ لَعَلَّہُمۡ  یَنۡتَہُوۡنَ ﴿۱۲﴾الا تُقَاتِلُوۡنَ قَوۡمًا نَّکَثُوۡۤا اَیۡمَانَہُمۡ

ترجمہ:

اگر وہ عہد کے بعد اپنا عہد توڑ دیں اور دین میں طعن کریں(گستاخی رسول بھی دین میں طعن کی ایک صورت ہی ہے) تو ان کافر سرغنوں کو قتل کرو ان کے پاس کوئی ایمان نہیں بچا۔۔(سزا اس لیے دو کہ) شاید کہ (اس سزا سے عبرت پکڑ کر دیگر کفار مرتدین چھپے گستاخ رسول) برائی سے رک جائیں، تو(توہین رسالت و گستاخی و ارتداد کرکے) جنہوں نے اپنے ایمان اور عہد کو توڑ ڈالا تو ان کو تم کیوں نہیں قتل کرتے، انہیں قتل کرو

(سورہ توبہ ایت12،13)

.

وَطَعَنُوا فِي دِينِكُمْ أَيْ عَابُوهُ وَانْتَقَصُوهُ، وَمِنْ هَاهُنَا أُخِذَ قَتْلُ مَنْ سب الرسول صَلَوَاتُ اللَّهِ وَسَلَامُهُ عَلَيْهِ أَوْ مَنْ طَعَنَ في دين الإسلام أو ذكره بنقص

دین میں طعن کریں یعنی دین کی عیب جوئی کریں توہین و تنقیص کریں تو انہیں قتل کر دو۔۔۔ اسی ایت مبارکہ سے ثابت ہوتا ہے کہ جس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کی اس کو قتل کر دیا جائے گا اور اس سے ایت مبارکہ سے یہ بھی ثابت ہوا کہ جو دین اسلام میں طعن کرے یا توہین و تنقیص کرے مرتد ہو جائے تو اسے بھی قتل کیا جائے گا

(تفسیر ابن کثیر4/102,103)

.

 «استدلُّوا بهذه الآية على وجوب قتل كل من طعن في الدِّين، إذ هو كافر، والطعنُ هو أن ينسب إليه ما لا يليقُ به، أو يعترض بالاستخفاف على ما هو من الدِّين، لما ثبت بالدليل القطعي على صحَّة أصوله، واستقامة فروعه» قال ابنُ المنذر: «أجمع عامَّةُ أهل العلم على أنَّ من سبَّ النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم َ يقتل»

تمام اہل علم نے اس ایت مبارکہ سے دلیل اخذ کی ہے کہ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرے گستاخی کرے اسے قتل کر دیا جائے گا اور جو دین میں طعن کرے یعنی کوئی ایسی بات اس کی طرف منسوب کرے کہ جو دین کے لائق نہ ہو تو اس مرتد کو بھی قتل کر دیا جائے گا کیونکہ یہ ساری چیزیں قطعی طور پر ثابت ہیں اور قطعی کا انکار کرنے والا توہین کرنے والا مرتد گستاخ کافر ہے جسکی سزا قتل ہے

(تفسیر اللباب10/36ملخصا)

۔

دلیل2️⃣

القرآن:

فَاضۡرِبُوۡا فَوۡقَ الۡاَعۡنَاقِ وَ اضۡرِبُوۡا مِنۡہُمۡ  کُلَّ  بَنَانٍ ﴿ؕ۱۲﴾ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ شَآقُّوا اللّٰہَ  وَ رَسُوۡلَہٗ ۚ

تو ان کی گردنیں اڑا دو اور ان کے ہر جوڑ پر وار کرو کیونکہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت و دشمنی کی ہے 

(سورہ انفال ایت12،13)

بالکل واضح ہوتا ہے کہ گستاخ رسول کی سزا سر تن سے جدا

.

أي: عادوه وخالفوا امرہ

یعنی رسول کریم سے دشمنی کی اور شریعت کی مخالفت کی تو ان کی گردنیں اڑا دو(واضح ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی توہین تو سیدعالم کے متعلق شریعت کی مخالفت ہی ہے تو توہین کرنے والوں کی گردنیں اڑا دو)

(تفسیر اللباب18/569)

.

کیونکہ رسول کریم کی تعظیم قرآن کا حکم ہے تو جو قران کے حکم شریعت کے حکم کی مخالفت کرے توہین کرے تو اوپر والی ایت کے مطابق اس کی گردن اڑا دی جائے گی

القرآن

 لِّتُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ  وَ تُعَزِّرُوۡہُ وَ تُوَقِّرُوۡہُ ؕ وَ تُسَبِّحُوۡہُ  بُکۡرَۃً  وَّ اَصِیۡلًا

اے لوگو تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور رسول کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اللہ کی پاکی بولو

(سورہ فتح آیت9)

.

وعزَّروه"، يقول: وَقَّروه وعظموه

معنی ہے کہ اللہ فرماتا ہے کہ(ہر حال میں)رسول کی تعظیم و توقیر کرو

(تفسیر طبری13/168)

.

مَنْ سَبَّهُ أَوْ شَتَمَهُ، أَوْ عَابَهُ أَوْ تَنَقَّصَهُ فَإِنَّهُ يُقْتَلُ، وَحُكْمُهُ عِنْدَ الْأُمَّةِ الْقَتْلُ كَالزِّنْدِيقِ وَقَدْ فَرَضَ اللَّهُ تعالى

 توقيره

جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو برا کہا ، گالی دی یا عیب لگایا یا ان کی شان میں کمی کی، بے شک اس کو قتل کر دیا جائے گا اس کا حکم ساری امت کے نزدیک قتل ہے جیسے کہ زندیق کو قتل کیا جاتا ہے کیونکہ اللہ تعالی نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و توقیر کو فرض قرار دیا ہے

(شفاء شریف2/477)

۔

من ضرب هؤلاء الكفرة فوق الأعناق وضرب كل بنان منهم، جزاءٌ لهم بشقاقهم الله ورسوله، وعقاب لهم عليه

جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے مخالفت اور دشمنی کرے توہین کرے تو اس کی سزا یہ ہے کہ ان کفار مرتدین کی گردنیں اڑا دو

(تفسیر طبری13/433)

۔

دلیل3️⃣

القران:

إِنَّمَا جَزَٲٓؤُا۟ ٱلَّذِينَ يُحَارِبُونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ وَيَسْعَوْنَ فِى ٱلْأَرْضِ فَسَادًۭا أَن يُقَتَّلُوٓا۟ أَوْ يُصَلَّبُوٓا۟ أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم مِّنْ خِلَٰفٍ أَوْ يُنفَوْا۟ مِنَ ٱلْأَرْضِ ۚ ذَٰلِكَ لَهُمْ خِزْىٌۭ فِى ٱلدُّنْيَا ۖ وَلَهُمْ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌۭ

وہ کہ اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں اور ملک میں فساد کرتے پھرتے ہیں ان کا بدلہ یہی ہے کہ گن گن کر قتل کیے جائیں یا سولی دیے جائیں یا ان کے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹے جائیں یا زمین سے دور کردیے جائیں، یہ دنیا میں ان کی رسوائی ہے، اور آخرت میں ان کے لیے بڑا غداب

(سورہ مائدہ ایت33)

اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی اور توہین کرنا بھی اللہ سے جنگ ہے اللہ کے رسول سے جنگ ہے اس طرح یہ ایت توہین رسالت کے حکم کو بھی شامل ہے اور دیگر سزاؤں کو بھی شامل ہے

.

وَنُهِيَ عَنِ الْمُثْلَةِ لَمْ يَعُدْ۔۔۔ذلك وقع في مرتدين

یہ ایت تمام مرتدین کے متعلق بھی ہے( جو گستاخی کر کے مرتد ہو جائیں یا دیگر کفریہ بات کر کے مرتد ہو جائیں ان سب کے متعلق یہ ایت ہے) کہ انہیں قتل کر دیا جائے لیکن جب مثلہ کرنے سے روک دیا گیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مثلہ کرنے سے روکا اور پھر کبھی مثلہ نہ کیا

(تفسیر قرطبی6/149)

۔

اور توہین رسالت کرنے والے مرتد ہیں یہ خود قران مجید سے ثابت ہے

القرآن:

قُلۡ اَ بِاللّٰہِ وَ اٰیٰتِہٖ وَ رَسُوۡلِہٖ  کُنۡتُمۡ  تَسۡتَہۡزِءُوۡنَ....لَا تَعۡتَذِرُوۡا قَدۡ کَفَرۡتُمۡ

اے محبوب فرما دیجئے کہ کیا اللہ اور اس کی آیتوں کے ساتھ اور اس کے رسولوں کے ساتھ ٹھٹھا مذاق کرتے ہو گستاخیاں کرتے ہو بہانے نہ بناؤ تم مرتد ہو چکے

(سورہ توبہ آیت55,56)

1۔۔۔ایت مبارکہ سے واضح ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنا گستاخی کرنا ارتداد ہے اور ارتداد کی یعنی مرتدین کی سزا اوپر قران مجید سے ثابت ہے کہ انہیں قتل کر دیا جائے

2۔۔۔ایت مبارکہ میں ایک اصول بتا دیا گیا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی ٹھٹھا مذاق کفر و ارتداد ہے تو لہذا جو بھی گستاخی کرے گا اس پر یہ حکم خود بخود لاگو ہو جائے گا۔۔ لہذا یہ بہانہ نہ کیا جائے کہ مولوی کو حق نہیں کہ وہ کفر کے فتوے لگائے کیونکہ مولوی کو واقعی حق نہیں کہ وہ کفر کے فتوے اپنی طرف سے لگائے۔۔۔ مولوی تو اسلام کے دیے ہوئے فتوے کفر کے فتوے کو پیش کرتا ہے اور کہتا ہے کہ دیکھو میں اپنی طرف سے کفر کا فتوی نہیں لگا رہا بلکہ شریعت مطہرہ نے اس پر کفر کا فتوی لگایا ہے، شریعت مطہرہ نے اصول بیان کر دیا ہے اور اس اصول کے مطابق شریعت کا ہی فتوی اس پر کفر کا لگ جاتا ہے ہم تو صرف اس اصول کو واضح کرتے ہیں

۔

دلیل4️⃣

القرآن:

لَقَدۡ کَانَ لَکُمۡ  فِیۡ رَسُوۡلِ اللّٰہِ  اُسۡوَۃٌ حَسَنَۃٌ

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال و افعال  وغیرہ انکی تمام زندگی میں تمہارے لیے اسوہ حسنہ ہے یعنی اچھی پیروی ہے

(سورہ الاحزاب ایت 21)

1۔۔۔اس ایت مبارکہ سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل اقوال و احادیث سب حجت و دلیل ہیں۔۔۔ ہمیں پر ان کی پیروی لازم ہے، اس ایت مبارکہ سے منکرین حدیث کا واضح طور پر دو ٹوک رد ہو جاتا ہے

۔

2۔۔۔۔اب ائیے مختصرا دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی مبارک میں گستاخان رسول کا کیا حکم جاری ہوا

الحدیث:

ایک عورت صحابی کے سامنے گستاخی کیا کرتی تھی، اسے صحابی نے بہت سمجھایا مگر وہ نا مانی، ایک رات حسبِ عادت گستاخی کر رہی تھی تو صحابی نے اسے قتل کر دیا اور معاملہ رسول کریم تک پہنچا تو آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فیصلہ فرمایا کہ: 

«ألا اشهدوا أن دمها هدر

ترجمہ: خبردار سب سن لو......!! بے شک اس گستاخِ رسول کا خون رائیگاں ہے

(ابو داؤد حدیث4361)

.

عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ " أَنَّ يَهُودِيَّةً كَانَتْ تَشْتُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَقَعُ فِيهِ، فَخَنَقَهَا رَجُلٌ حَتَّى مَاتَتْ، فَأَبْطَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَمَهَا

 سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی عورت نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کیا کرتی تھی تو اس گستاخ عورت کو ایک شخص نے گلا گھونٹ کر مار دیا اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اس گستاخِ رسول عورت کا خون رائیگاں قرار دے دیا

(السنن الكبرى - البيهقي - ط العلمية7/96)

.

الحدیث:البَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي رَافِعٍ اليَهُودِيِّ رِجَالًا مِنَ الأَنْصَارِ، فَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَتِيكٍ، وَكَانَ أَبُو رَافِعٍ يُؤْذِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چند انصار صحابہ کو خیبر بھیجا یہودی ابو رافع کو قتل کرنے کے لیے کیونکہ ابو رافع گستاخ رسول تھا، رسول کریم کو(زبان و کلام وغیرہ سے) اذیت پہنچاتا تھا...(بخاری حدیث4039)

.

📣 *#توجہ*

 اہلسنت کے کسی بھی معاملے پر اعتراضات ہوں یا کسی حدیث وغیرہ کی تحقیق تخریج تصدیق کرانی ہو شرعی مسائل درپیش ہوں تو ان کا جواب لینے کے لیے مجھے 03062524574 پر واٹسپ میسج کرسکتےہیں،کوشش ہوگی کہ جلد از جلد جواب بھیج دوں

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

New whatsapp nmbr

03062524574

00923062524574

purana whatsapp nmbr

03468392475

👈مجھ سے سوال کیجیے، تصدیق تحقیق تردید پوچھیے ، کوشش ہوگی کہ جلد جواب دوں اور میرے نئے وٹسپ نمبر کو وٹسپ گروپوں میں ایڈ کرکے ایڈمین بنائیے تاکہ میں تحریرات وہاں بھیج سکوں،سوالات اعتراضات کے جوابات دے سکوں۔۔۔۔دینی خدمات زیادہ سے زیادہ سر انجام دے سکوں۔۔۔جزاکم اللہ خیرا۔۔۔👈چاہیں تو میرا نام یا نمبر مٹا کر بھی فارورڈ شیئر کر سکتے ہیں، ہمارا مقصد ہے کہ حق سچ زیادہ سے زیادہ پھیلے


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.