Labels

تربیت کے88نکات۔۔۔بچے نئے کپڑوں کی ضد کریں، دال یا گوشت نہ کھائیں اور پاپڑ چپس وغیرہ چیزیں زیادہ کھانے کی ضد کریں تو اسکا علاج شاید اس تحریر میں اپ کو ملے۔۔پڑھیے4سچے میرے واقعات اور ساتھ میں88تربیتی نکات

 🟫 *#تربیت کے88نکات۔۔۔بچے نئے کپڑوں کی ضد کریں، دال یا گوشت نہ کھائیں اور پاپڑ چپس وغیرہ چیزیں زیادہ کھانے کی ضد کریں تو اسکا علاج شاید اس تحریر میں اپ کو ملے۔۔پڑھیے4سچے میرے واقعات اور ساتھ میں88تربیتی نکات۔۔۔۔۔!!*

🌹القرآن:

كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللّٰهِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُوْنَ

اللہ کو سخت ناپسند ہے کہ تم کہو مگر خود عمل نہ کرو(سورہ صف آیت3)

۔

🌹الحدیث:

مَا نَحَلَ وَالِدٌ وَلَدًا مِنْ نَحْلٍ أَفْضَلَ مِنْ أَدَبٍ حَسَنٍ

اولاد کو( اسی طرح طلباء کو)اچھے آداب اچھی تعلیم و تربیت دینا بہت بڑا سرمایہ ہے

(ترمذی حدیث1952)

۔

👈ائیے میری زندگی اور بچوں کی تربیت پر مبنی 4 واقعات اور اس پہلے اہم باتیں نوٹ میں پڑھتے ہیں اور اخر میں 88 تربیت کے نکات پڑھیے شاید آپ کو بھی فائدہ ملے

۔

🟥نوٹ:

👈1۔۔۔ بچوں سے بھی کبھی جھوٹ نہ بولیں، اگر بولنا ہو کہ پیسے نہیں ہے تو اسے سمجھا کر بولیں کہ بیٹا پیسے بہت کم ہیں اور بجلی وغیرہ کا بل دینا ہے گیس کا بل دینا ہے پانی کا بل دینا ہے ورنہ بجلی کے بغیر تو بہت گرمی میں کیسے رہو گے یا پانی کے بغیر کیسے رہو گے اس طرح کر کے ان کو سمجھانا ہے کہ پیسے اپ کی چیزوں کے لیے نہیں ہیں،اور جو پیسے میری جیب میں ہیں وہ دوسرے اہم اخراجات پانی گیس بجلی وغیرہ کے لیے ہیں

۔

👈2۔۔۔تھوڑا یا مناسب کھائیں کھلائیں مگر بھرپور کوشش ہو کے اچھا کھائیں، اچھے سے مراد وہ جو طاقت انرجی پروٹین معدنیات وغیرہ سے بھرپور ہو، جنک فوڈ سے بہت بہت پرہیز کریں اور کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں مناسب کھلائیں،کھائیں۔۔۔۔ کس کو کتنی کاربوہائیڈریٹ کی ضرورت ہے اس کا حساب کتاب مشورہ مستند ڈاکٹر سے کریں

۔

🔴3۔۔۔ اگر اپ چاہتے ہیں کہ بچہ موبائل ٹی وی وغیرہ کم دیکھے اور نیند اچھی کرے اور کھانا بھی کھائے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ اس کو اس کا اچھا عوض بدلہ دیں،مطلب اگر برے وقت سے روکنا ہے تو اس کا وقت اچھا گزارنے کے لیے کوئی اچھی چیز کرنا ہوگی۔۔۔اسکا بہترین طریقہ یہ ہے کہ

1۔۔۔بچوں کو گھر کے چھوٹے موٹے کام کاج میں شامل کریں مثلا الو کا سالن بنانا ہے تو الو چلنے والی پیلر سے اس کو کہیں کہ الو چھیلے اور مزیدار بنانے کے لیے مقابلہ لگوائیں کہ کون سا بچہ کتنے جلدی اور کتنے عدد اور کتنی صفائی سے الو چھیلتا ہے۔۔۔ اسی طرح بھنڈی ٹماٹر وغیرہ کٹوائیں،فروٹ چھیلنے توڑنے کے لیے دیں اور ساتھ ساتھ اپ بھی ساتھ کام میں شامل رہیں

۔

2۔۔۔کپڑے دھو رہے ہیں تو بچوں کو بولیں کہ فلاں الماری سے جگہ سے کپڑے لے کر اؤ ایک ایک کر کے یا دو دو کر کے

۔

3۔۔۔اس طرح ان کے ساتھ پیار کرنے کے لیے ہنسی مذاق کرنے کے لیے ان کو وقت دیں اور ان کے ساتھ کھیلنے کے لیے ان کو وقت دیں تاکہ وہ ٹی وی موبائل وغیرہ پر زیادہ وقت نہ لگائیں

۔

4۔۔۔ان کو کھلونے لے کر دیں اور ان کے ساتھ بچے بن کر اپ بھی کھیلنا شروع کر دیں، اس طرح انہیں کھیلنے میں لطف ائے گا، گھریلو کام کاج کے برتن وغیرہ کے کھلونے ملتے ہیں نقلی چائے کھانا شانہ بنا کر بچے اپ کو کھلائیں اور اپ نقلی طور پر کھائیں اور اس طرح اچھا وقت گذاروایں،اپ نہیں تو اپ کی وائف بہن بھائی اس کام میں ہاتھ بٹائیں۔۔پانی والی پسٹل سے ایک دوسرے کو پانی ماریں ہنسیں اور مقابلہ کریں کہ کون زیادہ پانی کس کو مارتا ہے اور چھپنے کے لیے کوئی صوفہ بیڈ تکیہ وغیرہ کپڑا وغیرہ رکھیں

۔

5۔۔۔تعلیم دعائیں عبادات وغیرہ میں ان کو شامل کریں، دعائیں یاد کروائیں اور شرارت کریں تو تھوڑی سی شرارت کرنے دیں اور پھر سمجھائیں کہ شرارت نہیں کرتے، تھوڑی شرارت وغیرہ کام کاج وغیرہ جو ہم اپ ساتھ مل کر کرتے ہیں وہ اس لیے کرتے ہیں تاکہ ہمارا جسم مضبوط بنے ہمارا دماغ اچھا بنے تاکہ دین کے کام بڑے ہو کر اچھے طریقے سے کریں

۔

6...ٹیوشن خود پڑھائیں اس کے ڈبل فائدے ہیں کہ ایک تو اگر اپ بزی نہیں ہیں جیسے عموما گھر کی عورتیں مصروف نہیں ہوتی وہ کھانے پکانے وغیرہ میں تھوڑا سا مصروف رہیں گی اور بچوں میں تھوڑا سا مصروف رہیں گی اور بچوں کو ٹیوشن پڑھانے میں مصروف رہیں گی تو گھر سہانا لگے گا اور دیگر چیزوں کی طلب زیادہ نہ لگے گی

۔

7...مرد کو بھی چاہیے کہ وہ وقت دیں اور بچوں کو پیدل باہر گھمانے لے جائے اور پھل فروٹ خریدتے وقت ساتھ لے جائیں اور سبزی خریدتے وقت ساتھ لے جائے۔۔۔ اگر یہ نہیں کر پاتا تو گھر میں کچھ وقت دے ، کھیل کود شرارت تعلیم تربیت وغیرہ میں وقت دے، اگر کم وقت دے تو کہے کہ بیٹا مجھے دوسرے زیادہ ضروری کام ہیں وہ کرنے ہیں کیونکہ وہ ضروری کام کروں گا تو اپ لوگوں کا بھلا ہوگا

۔

8۔۔۔اس طرح کام کاج کھیل کود پیار وغیرہ سے اس کو تھکا دیں تاکہ اسے کھانے کی طلب لگے اور وہ کھانا کھائے اور جلدی سو جائے اور اچھی نیند کرے کیونکہ جتنا زیادہ تھکے گا اتنا اچھی نیند کرے گا اور جلدی نیند کرے گا اور اتنا اچھا کھائے گا اور اتنا زیادہ موبائل ٹی وی وغیرہ سے دور رہے گا،ان.شاءاللہ عزوجل

.

1️⃣۔۔۔اس عید الاضحی پے جب ہم نماز پڑھ کر واپس ائے تو محمد انیس رضا میرا بیٹا سسکیاں بھر بھر کر رونے لگا ، ہم نے بہت پوچھا فلاں چیز چاہیے یا فلاں چیز چاہیے یا پیسے چاہیے یا کسی نے مارا ہے یا گھر کی یاد ارہی ہے ، کیا بات ہے بیٹا بتاؤ۔۔۔ اس نے بولا نئے کپڑے نہیں دیے اپ نے اس عید پے۔۔۔مجھے اوپر والی ایت مبارکہ یاد اگئی اور مجھے وہ بات یاد اگئی جو میں نے لکھی تھی اپنی تحریر میں کہ

عید الاضحی پہ بچوں کو اگر قربانی کے جانور سے پیار ہو جائے اور ذبح کرتے وقت وہ رونے لگ جائیں تو انہیں سمجھاؤ کہ بیٹا بیٹی یہی تو قربانی ہے کہ جو چیز پسند ہو اور اللہ کا حکم ا جائے تو ہم اپنی پسند کو قربان کر دیں

تو

میں نے پیار سے بولا بیٹا کون سی عید ہے، قربانی عید۔۔؟؟ قربانی عید پہ کیا کرتے ہیں۔۔۔؟؟ قربانی دیتے ہیں۔۔۔؟؟ تو اپ بھی قربانی دو ناں۔۔۔ سوچو کتنے سارے بچے ہوں گے کہ جو سال سال ایک دو جوڑے پہ گزارا کرتے ہیں اپ کے تو پھر بھی ماشاءاللہ تین چار جوڑے ہیں، دیکھو ہم سب نے بھی نئے کپڑے نہیں پہنے بلکہ پچھلی عید والے کپڑے پہنے ہیں تو اپ کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی ہے، قربانی دینا سیکھو بیٹا۔۔۔کچھ دیر بعد وہ خاموش ہوگیا اور اب ہسنتا مسکراتا عید انجوائے کر رہا ہے، ماشاء اللہ

اور

اس طرح کپڑوں کی ضد چھوڑ کر اسے کچھ نہ کچھ احساس ہو جائے گا کہ ضد نہیں کرنی۔۔ان.شاء اللہ عزوجل

۔

لوگوں کو عرض کرتا ہوں کہ بچوں کو سمجھاؤ کہ قربانی دینی ہے مگر اپنے بچوں کو نہ سمجھاتا تو پھر وہی ایت مبارکہ کہ تم وہ بات کیوں کہتے ہو جس پر تم خود عمل نہیں کرتے۔۔۔۔؟؟

۔

2️⃣۔۔۔ میرے بچے بکرے گائے بھینس وغیرہ کا گوشت نہ کھاتے تھےاور لوگوں کو میں عرض کرتا رہتا ہوں کہ شوربے والا سالن کھایا کریں اور بچوں کو بھی گوشت وغیرہ کھلایا کریں وٹامن ملتے ہیں ، طاقت ملتی ہے

اب

 ایت مبارکہ پر عمل کرنا تو ضروری ہے کہ عنایت لوگوں کو تو کہتے ہو لیکن اپنے بچوں کو نہیں کھلاتے۔۔۔۔؟؟ تو میں نے اپنے بچوں کو بہت سمجھایا کہ دیکھو گوشت کی بوٹیوں اور شوربے سے طاقت ملتی ہے ،اس کے فائدے ہیں لیکن پھر بھی وہ نہ کھاتے۔۔۔ ہم نے لہسن ادرک مصالحہ جات وغیرہ ڈال کر گوشت کی بو تقریبا ختم کر دی پھر بھی وہ نہ کھاتے۔۔۔ پھر میں نے ایک دن بڑے گوشت کا قیمہ بنوایا تو سب نے کھا لیا، اب میں سمجھ گیا کہ ان کو الرجی کس بات سے ہے۔۔۔ پھر میں نے گھر والی کو سمجھایا کہ جو بھی گوشت ائے اس کی بالکل چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کرو اور لہسن ادرک دھنیا وغیرہ ڈال کر خوب ذائقہ اچھا کرو ، بو ختم کرو، کبھی شوربہ تو کبھی کڑھائی ٹائپ پکاو۔۔۔اب ماشاءاللہ چھوٹی چھوٹی بوٹیوں والا شوربے والا سالن بھی کھاتے ہیں اور بوٹیاں چھوٹی چھوٹی ہوتی ہیں تو ایک لقمے میں ایک بوٹی ڈال کر کھا لیتے ہیں، انکو شاید الرجی اس بات سے تھی کہ وہ گوشت کو اپنے ہاتھ سے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کھانے سے الرجی کر رہے تھے تو اس لیے قیمہ کھا لیا کیونکہ ہاتھ سے ٹکڑے نہ کرنے پڑے اور چھوٹی چھوٹی بوٹیاں والا گوشت کھا لیا کیونکہ ہاتھ سے ٹکڑے نہ کرنے پڑے

تو

کبھی کبھار سمجھانے کے ساتھ ساتھ دماغ کا بھی استعمال کرنا پڑتا ہے، ان کی مجبوری سمجھ کر اس کا حل ڈھونڈنا پڑتا ہے اور ٹرکس ٹپس استعمال کرنی پڑتی ہیں

۔

3️⃣۔۔۔کفایت شعاری کا بھی عرض کرتا رہتا ہوں لیکن جب غور کیا تو محسوس کیا کہ میں تو بچوں کی کئ خواہش پوری کر رہا ہوں، تب سے میں نے بریک لگانا شروع کر دی،میں نے بچوں کو کہا کہ بیٹا بیٹی دیکھو کفایت شعاری سیکھو، مطلب کبھی کبھار خواہش کو چھوڑ کر کم پہ گزارا کرنا سیکھو، لیکن بچے تو بچے۔۔ انہیں کہاں سمجھ اتی ہے کہ کم پہ گزارا کرنا ہے،انہیں سمجھانے کے ساتھ ساتھ ٹپس ٹرکس استعمال کرکے ان کے دماغ میں یہ بات بٹھانی پڑتی ہے۔۔تو کئی دن ایسے بھی گزرے کہ

سالن نہ پکایا اور بچوں سمیت ہم سب نے اچار کے ساتھ روٹی کھائ اور کچھ دن ایسا بھی ہوا کہ دہی میں نمک مرچ مکس کر کے ہم سب نے مل کر کھانا کھایا اور بچوں کو بتایا کہ دیکھو بیٹا بیٹی پیسے تو نہیں ہیں اور جو ہیں وہ دیگر اہم ضروریات گیس بجلی پانی وغیرہ کے لیے ہیں تو کبھی کبھار اس طرح گزارا کرنا پڑے گا۔۔۔جب انہوں نے کھانا کھایا تب ان کو میں نے سمجھایا کہ اس کو کفایت شعاری کہتے ہیں،کچھ دن اپ لوگوں نے سالن نہیں کھایا تو اس کے پیسے اگر بچ گئے جو ہم سب کو ضرورت کے وقت کام ائیں گے

۔

4️⃣۔۔۔کئ شہری بچوں کی سب سے ضد والی عادت یہ ہے کہ وہ چپس پاپڑ وغیرہ چیزوں کی ضد کرتے ہیں اور بہت کھاتے ہیں اور روٹی سالن بہت کم کھاتے ہیں یا روٹی سالن کھاتے ہی نہیں

اس توڑ نکالنے کے لیے میں نے یہ کیا کہ

👈1...بچوں کو دو چار دفعہ بولا کہ اج پیسے نہیں ہیں تو اج کوئی بھی باہر سے ، دکان سے چیز نہیں خریدے گا، ظاہر بات ہے بچے روئے لیکن ہم نے ان کا رونا برداشت کیا اور ان کو بہلانے پھسلانے کی کوشش کی، اور اسی کوشش میں ہم نے گھر میں کھیر بنا لی تو بچوں نے کھا لی اور ان کا شوق ضد کچھ پورا ہو گیا

اس طرح ہم روز نئ چھوٹی فروٹی مروٹی دش بنا کر کھالاتے اور چپس پاپڑ کم کرتے جاتے۔۔۔اب بچے زیادہ ڈیمانڈ یہ کرتے ہیں کہ ہمیں گھر پہ روزانہ کوئی نئی چیز پکا کر کھلایا کرو، جیسے کھیر، گھر کے تھوڑے پکوڑے، گھر کی یخنی، گھر کے میٹھے چاول تھوڑی مقدار میں بادام اخروٹ کشمش کھوپرا مکس کرکے۔۔۔ خشک میواجات مکس حلوہ۔۔۔۔ کبھی چائے۔۔کبھی گھر میں فروٹس کا چوس، کچھی فلان تازہ فروٹ، کبھی فلاں خشک فروٹ ۔۔۔ مطلب ان کی توجہ زیادہ اس بات پر لگا دی کہ گھر میں ہی یہ اچھی اچھی چیزیں کھانی ہیں اور دکان سے پاپڑ چپس وغیرہ بہت کم کھانے ہیں

۔

👈2۔۔۔پاپڑ چپس وغیرہ کے نقصانات کی ویڈیوز دکھا کر ان کو بتاتے ہیں کہ دیکھو اس کے نقصان ہیں کیڑے پڑتے ہیں، دانت میں درد ہوتا ہے ،دانت میں کیڑے پڑتے ہیں، پیٹ میں کیڑے پڑتے ہیں اور پیٹ والے کیڑے تو ہمیں نظر بھی نہیں اتے وہ اندر ہی اندر انسان کو کھاتے جاتے ہونگے۔۔۔؟؟ اور کمزور ہوتی ہے جگرہ معدہ وغیرہ خراب ہوتے ہیں تو ایسی باتیں بتائیں اس انداز میں کہ جھوٹ بھی نہ ہو اور ڈرایا بھی جائے

۔

👈3۔۔۔۔بچے میرے بھی شروع میں روٹی کم کھاتے تھے اور باہر کی چیزیں پاپڑ وغیرہ بہت کھاتے تھے تو روٹی کھلانے کے لیے میں نے یہ طریقہ اپنایا کہ دیکھو بیٹا بیٹی پیسے نہیں ہیں۔۔لیھذا اج نہ تو گھر میں کھیر حلوہ وغیرہ کچھ پکے گا اور نہ ہی اپ لوگ باہر دکان سے چپس وغیرہ خرید سکیں گے۔۔۔بے شک وہ کچھ روئے، کافی ضد کرنے لگے تو کبھی دلاسے پیار دیکر سلا دیا تو کبھی دلاسے بہانے ٹی وی وڈیوز اور فون کال پے بات وغیرہ وغیرہ ٹرکس استعمال کرکے وقت گذارا، چند گھنٹے اسی طرح گزروائے تو اس کے بعد بچوں کی وہی ضد اور ہم نے بتائی وہی مجبوری۔۔۔پھر کہا کہ روٹی سالن تھوڑا بچا ہوا ہے ، اگر بھوک لگی ہے تو وہ کھا لو۔ تھوڑا سا چکھ لو شاید اپ کو پسند ائے تو کھا لو۔۔ اچھا چلو گھر میں تھوڑا سامان تھا اس سے کھیر بنائی ہے وہ چکھ لو شاید پسند ائے۔۔اس طرح روٹی سالن کھیر وغیرہ کھریلو اچھی چیزوں کی طرف مائل کیا اور پھر دیگر سبزیوں کے سالن اور گوشت کے سالن کی طرف مائل کیا اور پھر گھر میں کھیر وغیرہ جو اوپر چیزیں بتائیں وہ بنانا شروع کر دی کھلانا شروع کر دی تو ماشاءاللہ جب بھی کسی کے گھر جاتے ہیں تو بچے روٹی خوب کھاتے ہیں اور وہ لوگ پوچھتے ہیں کہ اپ کے بچے روٹی اتنی کیسے کھاتے ہیں۔۔؟ میں انہیں یہی بتاتا ہوں کہ ان کو مذکورہ طریقوں سے ہم نے ٹرینڈ کیا ہے، عادی کیا ہے

۔

👈4۔۔۔دال سبزی وغیرہ کوئی سالن کبھی کھانے کا دل نہیں کرے تو اس میں سرکہ ڈال دیں یا اس کے ساتھ پیاز مکس کر دیں یا اس میں تھوڑا سا اچار ڈال دیں۔۔۔ اس طرح کوئی بہانہ آڑ دے کر کہہ دیں کہ اب سالن لذیذ ہوگیا ہے ہے واو۔۔۔کبھی تڑکا لگا لیں تو کبھی دال گوشت مکس پکائیں تو کبھی سبزی میں دال یا گوشت یا دوسری سبزی مکس کرکے مختلف طرح طرح کے کھانے پکائیں تاکہ ایک ہی ڈش کھا کھا کر بےرغبتی نہ کریں، گویا ہر دن کچھ نیا۔۔۔بس تھوڑا سا بدل دیں سالن روٹی کو۔۔۔۔اور ساتھ ساتھ کفایت شعاری کی طرف توجہ دلائیں اور ساتھ ساتھ ان گھریلو اچھی ڈش کے طاقت فوائد بتائیں اور انکو مائل کریں

۔

🟩🟩🟩🟩🟩🟩🟩

🟩 *#اسلامی اصولوں پر مبنی88مختصر مگر مؤثر عادات و اخلاقیات کہ جو بچوں نوجوانوں کو سکھانی چاہیے،وقتا فوقتا انکی طرف توجہ دلانی چاہیےاور👈خود بھی عمل کرکے اہمیت اجاگر کرنی چاہیے،دنیا و اخرت کی کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے*


✅ *#ایمان و عقائد*

1. خلوص نیت سکھانا کہ اللہ عزوجل کی رضا کے لیے سب اچھے کام کرنے ہیں، اور اللہ عزوجل کی رضا اس میں ہے کہ ہم اسلام کی سربلندی اور اپنی بھلائی، دوسروں کی بھلائی، معاشرتی بھلائی کے اچھے کام کریں

2. اللہ عزوجل اور اسکے رسولوں علیھم السلام،صحابہ کرام اہلبیت عظام اور اولیاء کرام سے عقیدت و محبت سکھانا اور اللہ کی پکڑ و خشیت بھی یاد دلانا

3. "اللہ ہمیں دیکھ رہا ہے" سمجھانا تاکہ سرعام اور چھپ کر بھی برائی سے بچنے کی سمجھ ملے

4. ہر کام سے پہلے "بسم اللہ" سکھانا

5. اللہ کی نعمتوں کی طرف توجہ دلانا، ہر نعمت پر "الحمد للہ" سکھانا، شکر کرنا سکھانا اور اسراف فضول خرچی سے بچانا، وقت روٹی پانی پیسہ علم خوراک رزق نعمتوں کو ضائع نہ کرنا سکھانا

6. ہر اچھی بات پر "ما شاء الله" سکھانا

7. کسی کی چیز دیکھ کر "ما شاء الله" سکھانا تاکہ حسد نہ کرے اور سکھانا کہ ہرچیز اپ کے پاس ہو ضروری نہیں،بہت کچھ اپ کے پاس ہے جو دوسروں کے پاس نہیں۔۔سمجھانا

8. ہر ارادے سے پہلے "ان شاء الله" سکھانا

9. مصیبت پر "انا لله و انا اليه راجعون" سکھانا

10. معافی مانگنا "استغفر الله" سکھانا

۔

✅ *#عبادت کی عادتیں*

11. اذان و تلاوت پر خاموشی سکھانا

12. والدین کے ساتھ نماز کے لیے کھڑا ہونا سکھانا

13. سجدہ کرنا سکھانا

14. ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا،درود دعائیں ذکر اذکار سکھانا

15. قرآن کو محبت سے چھونا سکھانا

16. روزانہ قران مجید سننا/دہرانا،دعائیں احادیث یاد کرنا سکھانا اور یاد کروانا

17. وضو کے لیے تیاری کرانا

18. وضو کے بعد دعا پڑھنا سکھانا

19. سونے جاگنے کھانے پینے کی دعائیں پڑھنا سکھانا

20.نہانا،جسم اور کپڑوں اور جگہ کو صاف ستھرا رکھنے کی عادت ڈلوانا بالخصوص جمعہ و عید کے دن نہانا اچھے کپڑے پہننا

۔

✅ *#اخلاق و معاملات*

21. سچ بولنے کی جراءت سکھانا چاہیے نقصان ہی کیوں نہ ہو

22. بڑوں کو سلام کرنا،بڑوں کا ادب و خیال رکھنا سکھانا

23. کھانے سے پہلے بڑوں کو دینا سکھانا

24. چیز مانگتے وقت "براہ کرم" کہنا سکھانا

25. "شکریہ" کہنا سکھانا

26. معذرت و تلافی کرنا سکھانا

27. غلطی مان لینا سکھانا اور ائندہ بچنےکی سوچ دینا

28. وعدہ پورا کرنا سکھانا

29. حسد  نہ کرنا سکھانا،دوسروں کو بھی اہم و محترم سمجھنا سکھانا

30. کسی کو نہ چھیڑنا سکھانا

۔


✅ *#گھریلو آداب*

31. کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا سکھانا

32. بیٹھ کر کھانا سکھانا

33. دایاں ہاتھ استعمال کرنا سکھانا

34. کھانے کے بعد "الحمد لله" کہنا سکھانا

35. دسترخوان سمیٹنے اور گھریلو کام کاج میں کچھ نہ کچھ مدد کرتے رہنا سکھانا

36. دروازہ کھٹکھٹا کر،اجازت لے کر اندر آنا سکھانا

37. والدین استاد بڑےکو پکارنےمیں نرمی و ادب سکھانا

38. بہن بھائیوں،دوسرےاچھوں سےپیار سےپیش آنا سکھانا

39. کھلونے بانٹنا سکھانا، ایثار کرنا سکھانا

40. کچرا کوڑے دان میں ڈالنا سکھانا

۔

✅ *#صفائی و طہارت*

41. دانت صاف کرنے کی عادت ڈلوانا

42. ہاتھ دھونے کی عادت ڈلوانا

43. جسم اور کپڑے صاف رکھنا کی عادت ڈالنا

44. استنجا سیکھنا

45. جوتے کپڑے کتب سامان ترتیب سےرکھنا کی عادت سکھانا

۔


✅ *#ذہنی تربیت و کردار سازی*

46. شکر گزار بننے،محنت کرنے،خود کفیل بننےکی سوچ دینا

47. دوسروں کی مدد کرنے،صدقہ دینے کی عادت ڈلوانا

48. ہر دن کچھ اچھا سیکھ کر نوٹ کرلینا و یاد رکھنا کی عادت ڈلوانا

49. اچھے کام پر خوش ہونا، برا کر بیٹھیں تو توبہ معذرت معافی تلافی اور ائندہ احتیاط سکھانا

50. گالی یا برا لفظ نہ بولنا سکھانا 


✅ *#عقیدہ و فکری پختگی*

51. اللہ سے محبت کے ساتھ ساتھ اللہ کا خوف و خشیت اور جوابدہی کا شعور دینا

52. یہ سمجھانا کہ غلطی ہو جائے تو توبہ ائندہ احتیاط کے ساتھ ساتھ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا سکھانا

53. مکاری، توہمات اور جھوٹے عقائد سے بچنے کی ابتدائی سمجھ سمجھانا

54.سوال پوچھنے کی اجازت دینا اور جواب سمجھانا اور جواب خود تلاش کرنے کی سیکھ دینا

۔


✅ *#ڈیجیٹل اور جدید دور کی تربیت*

55. موبائل، انٹرنیٹ، گمیز اور اسکرین کا استعمال اچھا سکھانا اور گمیز و بےفائدہ اسکرینگ کم کرانا ، بالخصوص موبائل کمپوٹر گمیز بہت کم کرنا

56. برے مواد سے بچنے کی تربیت و سوچ دینا

57.ہر خبر فوراً آگےنہ بھیجنا،تصدیق کی عادت ڈالنا

۔

✅ *#جسمانی و صحت کی عادتیں*

58. باقاعدہ ہلکی پھلکی ورزش و کھیل کی عادت اور ہلکی پھلکی شرارت کرنے دینا مگر رسمی طور پر سمجھانا

59. زیادہ میٹھا،جنک فوڈ کم کرنا،انکے نقصانات سمجھانا

60. گوشت دودھ سبزی فروٹ پانی پینے کی عادت ڈالوانا اور اسکے فوائد سمجھانا

61.جلد سونا اور فجر کے قریب اٹھنے کی تربیت دینا

62. غصہ آئے تو خاموش ہونا اور پانی پینے برداشت صبر کرنا سکھانا

۔

✅ *#جذباتی و نفسیاتی تربیت*

63. اپنے جذبات کا اظہار کروانا سکھانا، مجھے غصہ آیا، مجھے دکھ ہوا، اور پھر تسلی ہمت دینا تاکہ اندر ہی اندر غصہ نفرت نہ پلے

64. دوسروں کے احساسات سمجھنا سکھانا

65. ناکامی کو برداشت کرنا اور مزید محنت ہمت کی طرف توجہ دلانا مگر زیادہ بوجھ نہ ڈالنا، انکی مدد کرنا

66. مقابلہ بازی میں حسد نہیں بلکہ سیکھنے ترقی کرنے کی نیت رکھنا اور ہارنے والوں کو کمتر نہ سمجھوانا اور سمجھانا کہ ظاہری جیت ہی جیت نہیں ہوتی بلکہ اچھی نیت محنت بھی بہت بڑی جیت ہے اگرچہ بظاہر ہار جائے

۔

✅ *#اجتماعی و معاشرتی شعور*

67. لائن میں کھڑا ہونا، ڈسیپلین سکھانا

68. مساجد مدارس کتابوں بڑوں کا ادب سکھانا

69. ہمسایوں کے حقوق و ادب سکھانا

70. کسی پےظلم نہ کرنا،جانوروں پر ظلم نہ کرنا


✅ *#کردار سازی کے اصول*

71. وقت کی پابندی

72. کام ادھورا نہ چھوڑنا مگر زیادہ بوجھ بھی نہ ڈالنا

73. ہمت نہ ہارنا سکھانا

74. بڑے مقصد کے لیے چھوٹی قربانی دینا سکھانا

75. کام کاج کھیل کود پڑھائی عبادت سب کچھ کے لیے وقت کی تقسیم کاری سکھانا

76. سمجھانا کہ اگر کوئی راز کی بات اپ کو معلوم ہو یا کوئی ڈرائے دھمکائے تو وہ صرف والدین اور سرپرست سے ہی شیئر کریں اور ان کی ہدایات پر عمل کریں اور والدین سرپرست سمجھائیں کہ اس پر فلاں ردعمل فلاں بھلائی کی وجہ سے کر رہا ہوں

77. بہتان و الزام لگانے کی عادت سے روکنا اور مختلف مناسب طریقوں سے سمجھانا کہ یہ اپ کا الزام ہے،احتیاط کرو ورنہ ائندہ  سخت کاروائی ہوگی

78. سمجھانا کہ اگر ہم سمجھانے کے ساتھ ساتھ کبھی ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں یا ہلکی پھلکی مار مارتے ہیں تو اپ کی بھلائی ہی کے لیے کرتے ہیں

79. سمجھانا کہ پیسے دینے والا یا ظاہری فائدہ دینے والا ہی فقط اپ کا خیر خواہ نہیں بلکہ فلاں خفیہ یا غیر اعلانیہ یا نظرانداز شدہ فوائد پہنچانے والا بھی اپکا خیر خواہ ہے

80. کسی بات پہ خود عمل اپ نہ کریں تو اس کی لاجک بچے کو سمجھائیں کہ فلاں مجبوری ہے یا پھر مجھے اس کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ کام میں بچپن میں کر چکا ہوں یا مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے یا پھر کہنا کہ بھول گیا تھا

.

✅ *#علمی و فکری پختگی*

81. ضد نہ کرنا، دوسروں کی مجبوری سمجھنا، اختلاف کو برداشت کرنا اور دلیل سے بات کرنا سکھانا

82. کتاب سے دوستی کرانا

۔

✅ *#کرداری مضبوطی*

83.امانت میں خیانت نہ کرنا

84.کسی کمزور کا مذاق نہ اڑانا

85.اپنی غلطی دوسروں پر نہ ڈالنا

.

✅ *#روحانی گہرائی*

86. اچھائی بھلائی کے کام سمجھاتے جانا، حیاء پردہ سکھانا اور تنہائی میں بھی نیکی کرنا سکھانا اور اسکے فوائد بتانا تاکہ دل سے عمل کرے،دکھاوے سے بچانا

87.روز سونے سے پہلے اپنا محاسبہ کرانا (آج میں نے کیا اچھا/برا کیا؟)

.

✅ *#قیادت و ذمہ داری*

88.چھوٹے بہن بھائی یا دوست کی رہنمائی کی ذمہ داری دینا، قیادت کی طرف توجہ مبذول کرانا


🟩 *#نوٹ*

یہ عادات  و اخلاق پیار نرمی عملی نمونہ، اور روزانہ دُہرانے سے بچے کی فطرت میں شامل ہو جاتی ہیں،لیکن کبھی موقعہ مناسبت سے ہلکی ڈانٹ ڈپٹ، کبھی ہلکی مار بھی بہت کچھ سکھاتی ہے لیکن فورا یا تھوڑی دیر بعد بچے کو سمجھایا بھی جائے کہ ہم اپ سے محبت کرتے ہیں، اپ کا بھلا چاہتے ہیں کیونکہ شیطان کبھی سمجھانے سے اپ کو سمجھ نہیں دیتا تو  شیطان کو بھگانے کے لیے ڈانٹ و ہلکی مار کبھی کبھار نہ چاہتے ہوئے بھی کرنا پڑتی ہے تاکہ ذہن و سوچ میں سے شیطانیت نکل جائے اور اپ کو سمجھ آجائے۔۔۔بے شک ممکن ہے یہ وضاحت اسکو فالحال سمجھ نہ بھی ائے مگر ائندہ فائدہ دے گی اور ڈانٹ و مار کےبعد وضاحت و اظہار محبت پےبچہ دلبرداشتہ نہ ہوگا،باغی متنفر نہ بنےگا۔ان.شاء اللہ عزوجل

۔

📌 *#نوٹ*

 دل سے اجازت ہے کہ آپ میری کسی بھی تحریر میں سے لنک وغیرہ نکال کر نمبر وغیرہ نکال کر بھی اگے فارورڈ کر سکتے ہیں اور چاہیں تو ناشر لکھ کر اپنا نام بھی لکھ سکتے ہیں ہمارا مقصد ہے حق اور شعور پھیلے کسی بھی اچھے طریقے سے...!!

.

📣 *#توجہ*

 اہلسنت کے کسی بھی معاملے پر اعتراضات ہوں یا کسی حدیث وغیرہ کی تحقیق تخریج تصدیق کرانی ہو شرعی مسائل درپیش ہوں تو ان کا جواب لینے کے لیے مجھے 03062524574 پر واٹسپ میسج کرسکتےہیں،کوشش ہوگی کہ جلد از جلد جواب بھیج دوں

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

New whatsapp nmbr

03062524574

00923062524574

purana whatsapp nmbr

03468392475

مجھ سے سوال کیجیے، تصدیق تحقیق تردید پوچھیے ، کوشش ہوگی کہ جلد جواب دوں اور میرے نئے وٹسپ نمبر کو وٹسپ گروپوں میں ایڈ کرکے ایڈمین بنائیے تاکہ میں تحریرات وہاں بھیج سکوں،سوالات اعتراضات کے جوابات دے سکوں۔۔۔۔دینی خدمات زیادہ سے زیادہ سر انجام دے سکوں۔۔۔جزاکم اللہ خیرا

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.